Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

سی پیک منصوبوں سے چترال کے عوام کو خاطر خواہ رائیلٹی ملے گی ۔۔۔سردار حسین ایم پی اے مستوج

Posted on
شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) مستوج سے صوبائی اسمبلی کے رکن سید سردار حسین شاہ نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبے کے تحت مختلف منصوبہ جات پر عملی کام کا آغاز چترال میں جلدی شروع کیاجائے گا جن میں چترال شندور روڈ پر کام شروع کرنے کے سلسلے میں دفتری کاموں میں پیش رفت قابل ذکر ہے۔ اتوار کے روز ریڈیو پاکستان پشاور میں سی پیک کے حوالے سے ایک پروگرام میں انہوں نے کہاکہ شندور روڈ کے علاوہ چترال میں سینکڑوں طلباء طالبات کو چینی زبان سیکھنے کے لئے چین بھیجنا بھی اس میں شامل ہے جوکہ چین سے واپسی کے بعد زبان سیکھ کرپاکستان اور چین کے درمیان پل کا کردار ادا کریں گے اور دونوں دوست ممالک کے عوام ایک دوسرے کے ذیادہ قریب آئیں گے۔ انہوں نے کہاکہ سی پیک کے ان منصوبہ جات سے چترال میں نوجوانوں کو روزگار کے بے شمار مواقع میسر آئیں گے۔ انھوں نے بتایا کہ سی پیک کے حوالے سے صوبائی حکومت اور چینی کمپنیوں کے درمیان چھ سو سے زیاد میگاواٹ کے حامل پن بجلی گھروں کی تعمیر کیلئے مفاہمت پر دستخط اگلے مہینے ہوجائیگی۔ جس سے علاقے میں بجلی کی پیداوار کے ساتھ خاطر خواہ رائیلٹی بھی علاقے کے عوام کو ملے گی ۔ ریڈیو پاکستان پشاور کے پروگرام میں کہوار ادب کے معروف نام عنایت جلیل اور سیکشن آفیسر فنانس ڈیپارٹمنٹ سید ابراہیم شاہ بھی موجود تھے۔

Sardar Hussain Mpa


شیئر کریں: