Chitral Times

Apr 18, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

بونی میں جلسہ عام کی منسوخی سے عوام میں مایوسی اور بے چینی پھیل گئی ہے؍ نظر ثانی کی جائے۔۔ پی ٹی آئی ورکرز

Posted on
شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) پاکستان تحریک انصاف کے سب ڈویژن مستوج کی قیادت اور ورکروں نے 7نومبر کو بونی میں بھی جلسہ عام منعقد کرنے سے متعلق وزیر اعلیٰ پرویزخٹک سے خصوصی ملاقات کرنے کے لئے تین رہنماؤں الحاج رحمت غازی خان ، شہزادہ سکندر الملک اور عبداللطیف پر مشتمل ایک وفد بھیجنے کا فیصلہ کردیا۔ اتوار کے روز بونی میں ان تینوں رہنماؤں الحاج رحمت غازی خان ، شہزادہ سکندر الملک اور عبداللطیف کی موجودگی میں مستوج سب ڈویژن سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں سینئر ورکروں کا ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں اس بات پر تشویش کا اظہار کیا گیا کہ اگلے ماہ کی سات تاریخ کو بونی کے مقام پرقائد تحریک عمران خان اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کے جلسہ عام کو منسوخ کرکے صرف چترال شہر میں پولو گراونڈ کے مقام پر جلسہ عام رکھا گیا ہے ۔ پارٹی کارکنوں کا کہنا تھا کہ مستوج سب ڈویژن کے عوام اپنے قائدین کا بے چینی سے انتظار کررہے ہیں اور ان کا فقید المثال استقبال کی تیاریاں پہلے سے شروع کردی ہیں اور اب یہاں دورہ اور جلسہ عام کی منسوخی سے ان میں مایوسی اور بے چینی پھیل گئی ہے۔ بعدازاں الحاج رحمت غازی خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ پارٹی کی اعلیٰ قیادت اپنے اس دور افتادہ اور پسماندہ علاقے کے پرخلوص کارکنوں کے درخواست قبول کرتے ہوئے بونی میں بھی جلسہ عام کی اجازت دیں گے ۔ ان کاکہنا تھا کہ اسی طرح ہم اس علاقے میں اپنی سیاسی قوت کا بھرپور مظاہرہ کریں گے کہ دوسری پارٹیوں کے رہنماوں نے جلسے کوکامیاب بنانے کی عہدکی ہے کہ انہوں نے اپرچترال کی دیرنیہ مطالبہ کومنظورکرکے یہاں کے عوام دل جیتالیاہے ۔اس موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی اوی کے چیئرمین وکونسلرعلی رحمت شاہ اوریوتھ کونسلراوی خداکریم نے پی پی پی کوخیربادکرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کااعلان کیا۔

pti mastuj 2

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
886