Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

بونی میں جاری آل سکولززونل ٹورنامنٹ اختتام پذیر

Posted on
شیئر کریں:

بونی ( جمشیداحمد)محکمہ تعلیم خیبر پختوں خواہ کے زیر اہتمام بونی میں جاری آل سکول ٹورنامنٹ جمعہ کے روز تحصیل اسٹیڈیم گھلی بونی میں اختتام پذیر ہوا جس میں مختلف سکولوں کے طلباء مختلف کھیلوں میں حصہ لیے جن میں فٹ بال، ولی بال ،کرکٹ وعرہ شامل تھے۔ اخر میں مستوج، تورکھو ،بونی زون کے مختلف کھیلوں کے ونرز کے درمیاں فاینل مقابلہ ہوا جس سے شائیقین دلچسپ مقابلوں سے محظوظ ہوئے اس طرح فٹ بال کا فائنل پامیر سکول اینڈ کالج بونی اور ہائیر سیکنڈری سکول شاگرام تورکھو کے درمیاں کھیلا گیا مقا بلہ اخری وقت تک ایک ایک گول سے برابر رہا اخری وقت میں پامیر سکول نے ایک اور فیصلہ کن گول کر کے فٹ بال کا فائنل اپنے نام کر لیا ، کرکٹ کا فائنل ہائی سکول بریپ اور ہائیر سکنڈری شاگرام کے درمیاں کھیلا گیا سنسنی خیز مقابلے کے بعد دو رنز سے ہائی سکول پریب نے فائیل اپنے نام کر کی اسطرح ولی بال کا فائنل فلکن سکول اینڈ کالج نشکواور پامیر پبلک سکول کے درمیاں کھیلا گیا پا میر سکول نے تین صفر سے کامیابی حاصل کی اخری دن کے مہماں خصوصی ممبر تحصیل کونسل چروں سردار حکیم تھے انہوں خطاب کی اور نوجوان کھیلاڑیوں کی صلاحیتوں کو بے حد سراہا اور بہتریں ٹورنامنٹ کی انعقاد پر سکول ٹورنامنٹ انتظامیہ ہیڈ ماسٹر اور پرنسپل صاحباں اورہیڈ ماسٹر نعیم الرخمن لال اور ان کے ساتھیوں کی تعریف کی اور اپنے طرف سے ونرز کو دس ہزار روپے کا اعلان بھی کیا اخر میں ونرز میں انعامات اور ٹافیاں تقسیم کی گئی اسطرح اس ٹور نامنٹ کے ونرز ضلع سطح پر چترال میں مقا بلوں میں حصہ لیں گے اور کامیاب ٹیمیں ڈویثرنل اور صوبائی سطح کے مقابوں میں حصہ لیں گے

booni schools torunament256 booni schools torunament25 booni schools torunament2 booni schools torunament

 


شیئر کریں: