Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

دروش ,انٹر سکولز ٹورنامنٹ کا پہلا مرحلہ مکمل۔رضیت با اللہ آخری میچ کے مہما ن خصوصی۔

شیئر کریں:

دروش (جہانزیب سے)دروش ہائیر سیکنڈری سکول میں جاری سکول وائز ٹورنامنٹ کا پہلا حصہ مکمل ہو گیا۔ جس میں پرائیوٹ اور سرکاری اسکولوں کے ٹیموں نے بڑی تعداد میں حصہ لیا۔اس طرح ہونے والے کھیلوں کے اس مقابلے کا پہلا حصہ مکمل ہو گیا جس کے مہمان خصوصی معروف سماجی کارکن پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رضیت با اللہ تھے۔جس نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نوجوان نسل پر زور دیا کہ وہ کھیلوں کے مقابلوں میں دلچسپی سے حصہ لیں کیونکہ اس سے ذ ہنی اور جسمانی نشونما پروان چڑتا ہے۔اس میں ہار اور جیت سے بالا تر ہو کر کھیل کو کھیل سمجھ کر کھیلنا چاہئے اور یہ کہ نوجوان نسل اس کے ساتھ ساتھ اپنی نظریاتی سرحدوں کا بھی دفاع کریں کیونکہ پاکیزگی انسان کی فطرت میں شامل ہے جب کہ موجودہ دور میں بین الاقوامی طاقتیں نوجوان نسل کو نظریاتی طور پر تباہ کر کے اپنے مقاصد کی تکیمل چاہتے ہیں۔جبکہ پاکستان ایک نظریاتی ملک ہے اور کلمہ کی بنیاد پر معرض وجود میں آیا تھا اور اب یہ مادر وطن کچھ دشمن قوتوں کے نشانے پر ہے اور یہ دشمن قوتیں ملک میں شدت پسندی ، فرقہ واریت اور لسانیت کے زریعے نوجوان نسل کو گمراہ کرنے کی کوشش کرر ہے ہیں۔جبکہ مختلف حربوں کے زریعے افواج پاکستان کو بھی متنازعہ بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔جبکہ نوجوان نسل ان تمام ہتکنڈوں کو پہچان کر ملک کی سلامتی اور اس کے وقار کیلئے اپنا کر دار ادا کریں تاکہ یہ مادر وطن محفوظ رہے اور ترقی کرے۔اس موقع پر مختلف اسکولو ں سے بڑی تعداد میں طلباء ، اساتذہ کرام اور شائقیں موجود تھے۔

drosh tournament2


شیئر کریں: