Chitral Times

18th November 2017

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

  • چترال کے دو ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ز تبدیل ، رخسانہ جبین بحثیت اسسٹنٹ ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے پشاور تعینات

    October 28, 2017 at 12:04 am

    چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر چترال رخسانہ جبین کا ٹرانسفر بھی چترال سے پشاور بحثیت اسسٹنٹ ڈائریکٹر پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ آتھارٹی کردیا گیا ہے۔ جو اس سے پہلے بھی پشاور میں بحثیت سیکشن آفیسر کام کرچکی ہیں۔ یاد رہے کہ رخسانہ جبین بشارت چترال سے پہلے فیمل پی ایم ایس آفیسر ہیں ۔ اور چترال ضلع میں بھی پہلی دفعہ بحثیت خاتون ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر تعینات تھے۔ اور گزشتہ دو برسوں سے اے اے سی چترال کا م کررہی تھی اور ساتھ اسسٹنٹ کمشنر مستوج کی غیر موجودگی میں ان کی انتظامی امور نمٹانے کیلئے ہفتے میں دو دن بونی میں بھی ڈیوٹی سرانجام دے رہی تھی۔

    اسی طرح اسسٹنٹ کمشنر مستوج ایٹ بونی کرامت اللہ جو ایکٹنگ چارچ پر بونی میں کام کررہا تھا کو یہاں سے تبدیل کرکے بحثیت ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ٹانک تعینات کردیا گیا ہے ۔ جبکہ اس کی جگہ کیپٹن ریٹائرڈعین حیدر گوندل کو اسسٹنٹ کمشنر مستوج تعینات کردیا گیا ہے۔ اسی طرح گوہر علی کو ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر چترال تھری یعنی دروش تعینات کردیا گیا ہے ۔ جو اس سے پہلے پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ پشاور میں بحثیت ریسرچ آفیسر کام کررہے تھے ۔ اسی طرح فیض احمد قریشی کو بحثیت ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر چترال تعینات کردیا گیا ہے۔ جو رخسانہ جبین کی جگہ کام کریں گے۔ جو اس سے پہلے بحثیت تحصیلدار پیسکو ایبٹ آباد تعینات تھے۔

  • error: Content is protected !!