Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ٍچترال کے سات گورنمنٹ ہائی سکولوں کے اساتذہ میں بہترین کارکردگی پر 31,50000روپے کے نقد انعامات اور سرٹیفکیٹس تقسیم کئے گئے

Posted on
شیئر کریں:

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز )موجودہ صوبائی حکومت کی طرف سے بہترین کارکردگی کے حامل گورنمنٹ سکولوں کے اساتذہ کیلئے جو انعامات کا اعلان کیا گیا تھا ۔ اس کی پیروی کرتے ہوئے محکمہ تعلیم صوبہ خیبر پختونخوا نے چترال کے سات میل اور چار فیمل سکولوں کے سربراہان اور اساتذہ کو نقد انعامات اور تعریفی اسناد سے نواز ہے ۔ گزشتہ روز اس سلسلے میں ایک پروقار تقریب گورنمنٹ سینٹینل ماڈل ہائی سکول چترال میں منعقد کی گئی جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر چترال ارشاد سدھیر جبکہ صدر محفل ڈی او محکمہ تعلیم (میل) ممتاز وردگ تھے۔ تقریب میں چترال ضلعے کے سات بوائز گورنمنٹ ہائی سکولوں کے ہیڈماسٹر/پرنسپل اور اساتذہ کو نقد انعام اور سرٹیفکیٹس دئیے گئے۔ ان سکولوں میں گورنمنٹ ہائی سکول شونگوش اویر، اجنو، ریچ، موژگول، بلچ، مروئے اور سینٹینل ماڈل ہائی سکول چترال شامل تھے۔ صوبائی حکومت کی طرف سے انعام کے طور پر فی سکول چار لاکھ پچاس ہزار روپے جس میں ایک لاکھ سکول کے سربراہ کا جبکہ باقی ہر ایک استاد کو پچاس پچاس ہزار وپے دئیے گئے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی او ممتاز وردگ نے بتایا کہ لیٹریسی کے تناسب سے چترال صوبے میں تیسرے نمبر پر جبکہ موجودہ کارکردگی کے لحاظ سے صوبے کے چھبیس اضلاع میں چترال چوتھے نمبر پر آیا۔ انھوں نے بتایا کہ جن سات سکولوں کے اساتذہ کو نقد انعامات سے نوازا گیا ان کو زیادہ انرولمنٹ، انتہائی کم ڈراپ آوٹ، اساتذہ اور طلباء کی حاضری اور میٹرک کے رزلٹ کی بنیاد پر دئیے گئے ۔مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر ارشاد سدھیر نے اپنے خطاب میں محکمہ ایجوکیشن کے ذمہ داروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ معیاری تعلیم ہر ایک بچے کا حق ہے ۔ ضلعی انتظامیہ سکولو ں کی کارکردگی مذید بہتر بنانے کیلئے اقدامات کریگی ۔ سکولوں میں سائنس اور آرٹس کے مقابلے کرائیے جائیں گے۔ ہونہار طلبا و طالبات کو انعامات دینے کے ساتھ اساتذہ کی بھی حوصلہ افزائی کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ اساتذہ قوم کے معمار ہیں۔ ہمار ے بچوں کی مستقبل انہی اساتذہ کے ہاتھوں میں ہے۔ انھوں نے زور دیکر کہا کہ طالب علموں کو معیاری تعلیم کے ساتھ اخلاقیات کا درس دیا گیا تو پاکستان کا مستقبل خود بخود روشن ہوجائیگا۔ ڈپٹی کمشنر نے چترال کے طلباء اور یوتھ کیلئے ہر ممکن خدمت کا وعدہ کیا ۔ اس موقع پر محکمہ ایجوکیشن چترال کی طرف سے تعلیم کے میدان میں بہترین خدمات پر قاری فیض اللہ چترالی اور مولانا خلیق الزمان کو شیلڈ بھی دیا گیا ۔

edu chitral2

edu chitral21321 edu chitral2132 edu chitral213 edu chitral21 edu chitral22 edu chitral213214

edu chitral21334

edu chitral2133

edu chitral


شیئر کریں: