Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ڈی ایم او سید مظہر علی شاہ تبدیل ، اسسٹنٹ کمشنر بٹاگرام تعینات

Posted on
شیئر کریں:

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) انڈیپینڈنٹ مونیٹئرنگ یونٹ خیبر پختونخوا ایجوکیشن دیپارٹمنٹ چترال کے ڈسٹرکٹ مونیٹئرنگ آفیسر سید مظہر علی شاہ کا تبادلہ یہاں سے بحثیت اسسٹنٹ کمشنر بٹاگرام ہیڈکوارٹر کردیا گیاہے ۔ جبکہ اس کی جگہ تاحال کسی کی تعیناتی نہیں ہوئی ہے۔ مظہر علی شاہ کے تبادلے کی خبر پر چترال کے مختلف مکاتب فکر نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انھوں نے بہت ہی مختصر عرصے میں چترال کے تمام سکولوں کا کئی بار وزٹ کیا ۔ اور اساتذہ کی حاضری کو یقینی بنانے میں بہت اہم کردار اد اکیا تھا۔ جس کی وجہ سے محکمہ تعلیم چترال صوبے میں ٹاپ پوزیشن پر تھا۔ اور چترال سے تعلق ہونے کی وجہ سے وہ چترال کے تمام حالات سے بھی بخوبی واقف تھے۔ جبکہ ان کا یہاں تبادلہ ہوکے صرف چھ ، سات مہینے ہوئے تھے۔ چترال کے تعلیم سے دلچسپی رکھنے والے افراد نے ڈپٹی کمشنر چترال اور صوبائی حکومت سے ان کا تبادلہ منسوخ کرنے کا مطالبہ کیاہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل سید مظہر علی شاہ کی بحیثیت ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر چترال تعیناتی کے دوران بھی ان کی خدمات قابل تعریف ہیں۔ انھوں نے بلا تفریق چترال کے لوگوں کی خدمت کی ۔ خصوصا ڈیزاسٹر کے اوقات انکی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔ انھوں نے گرم چشمہ روڈ کی بندش کے دوران ہمیشہ بذاخود مشیری کے ساتھ ڈیوٹی دی اور دن رات محنت کرکے سڑک کھولنے میں محکمہ سی اینڈ ڈبلیو اور عوام لوٹکوہ کا ساتھ دیا۔ اسی طرح سید مظہر علی شاہ اور عبد الاکرم نے شہید ڈپٹی کمشنر اسامہ احمد وڑائچ کے ساتھ مل کر چترال کی ترقی میں بھی خصوصی کردار ادا کئے۔ خاص طور پر اسامہ ایجوکیشن اکیڈیمی کو چلانے میں انتہائی دلچسپی سے کام لیا۔ اور ان کی شہادت کے بعد بھی اکیڈیمی ، ڈپٹی کمشنر پارک و دیکر منصوبوں کو پائے تکمیل تک پہنچانے میں بھی انتہائی اہم کردا ر ادا کئے۔

mazhar ali shah transfer


شیئر کریں: