Chitral Times

Apr 18, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

تریچ میر ڈرائیور یونین ضلع چترال کے انتخابات مکمل، صابر احمد صابر صدر منتخب

Posted on
شیئر کریں:

چترال ( محکم الدین ) تریچ میر ڈرائیور یونین ضلع چترال کے انتخابات مکمل ہو گئے ۔ نتائج کے مطابق صابر احمد صابر صدر ، حاجی محمد یوسف چیرمین ، مولانا ہدایت الرحمن سرپرست اعلی ، (ر) صوبیدار زاہد خالق سنیئر نائب صدر ، جاوید شیشی کوہ نائب صدر جونئیر ، احمد سید لالہ سنیئر نائب صدر دروش ، فضل ناصر کاری جنرل سیکرٹری ، شفیق الرحمن نائب صدر چترال ، محبوب لال ایون سیکٹری چندہ کشی ، حاجی محمد رحیم سیکرٹری اطلاعات ، پرویز خان فنانس سیکرٹری ، غلام مُرسلین تورکہو سنیئر نائب صدر دوئم ، مہتاب خان سنیئر نائب صدر گرم چشمہ ، خلیل الرحمن ٹرانسپورٹ سیکرٹری ، محمد وزیر خان سیکرٹری کھیل و ثقافت کامیاب قرار پائے ۔ قبل ازین گذشتہ الیکشن کی طرح ایک ووٹ ایک بیلٹ پیپر کی بنیاد پر انتخابات منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا ۔ جس کے مطابق صدارت کیلئے دو پینل کے امیدوار اخلاق احمد اور صابر احمد صابر کے ما بین مقابلہ تھا ۔ لیکن بعد آزان اخلاق احمد نے اپنی کاغذات نامزدگی واپس لے لی ۔ اور صابر احمد صابر اپنے پینل سمیت واحد امیدوار کے طور پر بلامقابلا کامیاب قرار پائے۔ نو منتخب صدر صابر احمد صابر نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا ۔ کہ ڈرائیور برادری نے اُن پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے ۔ اُس کیلئے وہ چترال کی تمام ڈرائیور برادری کے شکر گزار ہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ وہ ڈرائیور برادری کے مسائل حل کرنے کے سلسلے میں اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے ۔ اور عوام و ڈرائیور برادری کے مابین قریبی تعلق ، احترام کو فروغ دینے میں کردار ادا کریں گے ۔ انہوں نے کہا ڈرائیور یونین کا دفتر چوبیس گھنٹے کھلا رہے گا ۔ جس میں ڈرائیور بھائیوں کی خدمت کیلئے ہمیں مستعد پائیں گے درین اثناء تریچ میر ڈرائیور یونین کے سیکرٹری اطلاعات حاجی محمد رحیم نے سابق صدر ڈرائیور یونین چترال ممتاز علی جان پر دو کروڑ روپے خرد بر کرنے کا الزام لگایا ہے ۔ ڈرائیور یونین کے آفس سے جاری ایک پریس ریلیز میں انہوں نے کہا ۔ کہ موصوف ممتاز علی جان 17سال ڈرائیور یونین کے صدر رہے ۔ اور بھاری آمدنی کے باوجود یونین کے اکاؤنٹ میں ایک پیسہ بھی موجود نہیں ہے ۔ جوکہ انتہائی افسوسناک ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ یونین کا موجودہ کابینہ اس کرپشن کا کڑا احتساب کرے گی ۔ جس سے وہ بچ نہیں سکیں گے ۔ محمد رحیم نے کہا ۔ کہ کابینہ کے پاس پیسے وصولی کے تمام رسیدات موجود ہیں ۔ جنہیں سابق صدر ممتاز نے مفت کا مال سمجھ کر ہڑپ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یونین کے ان حسابات کے پائی پائی کا حساب لیا جائے گا ۔ اور سابقہ اکاؤنٹ میں سے خرد برد شدہ رقم کے بارے میں ممتاز علی جان کی طرف سے نو منتخب کابینہ کو تفصیلات دینے پڑیں گے ۔ ،انہوں نے کہا ۔ کہ گذشتہ الیکشن میں پھر دھاندلی کرکے صدر بن کر خرد برد کی راہ ہموار کی اور رہی کسر پوری کردی ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ موجودہ کابینہ ایک قابل اعتماد کابینہ ہے ۔ جو یونین کے مالی حسابات میں شفافیت پر یقین رکھتی ہے اور یونین کا پہلا کام اس کی مالی حالت کو بہتر بنانا ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ یونین ضلعی انتظامیہ اور حکومت کے ساتھ بھر پور تعاون کرے گا ۔ اور ڈرائیور برادری کے حقوق کیلئے جدو جہد کرتا رہے گا ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ ڈرائیور برادری میں اتحاد پیدا کر نا اس کی بنیادی منشور میں شامل ہے ۔ اور یہی اتحاد اس کی مضوطی اور استحکام کا سبب بنے گی ۔

terichmir driver union


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں
809