Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

جمعیت طلباء اسلام لاہور یونٹ کی جانب سے تربیتی پروگرام کا انعقاد

Posted on
شیئر کریں:

لاہور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) جمعیت طلباء اسلام لاہور یونٹ کی جانب سے عظیم الشان تربیتی پروگرام کا جامعہ محمدیہ لاہور میں جمعرات کے روز بعد نماز مغرب اہتمام کیا گیا۔جمعیت علمائے اسلام چترال کے ڈپٹی  جنرل سیکرٹری  مولانا مفتی محمود الحسن اور تحصیل ناظم چترال مولانا محمد الیاس اورجمعیت علمائے اسلام کے ضلعی رہنما محمدجمیل نے خصوصی طور پر شرکت کی۔پروگرام کا باقاعدہ آغاز جمعیت علمائے اسلام لاہور یونٹ کے بانی اور سابق سرپرست مولاناقاری عبد الغفارچترالی (مرحوم) کے فرزند ارجمند مولانا قاری عبید الرحمن نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔قاری احسان الہی نے دربار رسالت میں نعت رسول مقبول ﷺ پیش کرنے کی سعادت حاصل کی۔ اسٹیج کے فرائض نور شاہد اور اختر حسین نے انجام دئیے۔پروگرام کے مہمان خصوصی مرکزی رہنماجمعیت علمائے اسلام چترال مولانا مفتی محمود الحسن نے خصوصی طور پر شرکت کی۔قاری عبدالغفار چترالی مرحوم کی یاد میں منعقدہ تربیتی پروگرام کی سرپرستی ممتاز علم دین مولانا قاری عبد اللطیف نے کی۔تربیتی پروگرام جمعیت طلبائے اسلام حلقہ لاہور کے صدر مولانا محمد شہزاد اور جنرل سیکرٹری مولانا حمید اللہ کی زیر نگرانی رات بارہ بجے تک جامعہ محمد یہ ناصر پارک لاہور میں جاری رہی۔پروگرام کے دورران صلاح الدین طوفان باغی کے بڑے بھائی سابق خطیب پاکستان ائیر فورس مولانا تاج الدین نے اپنے عملی سیاست کا آغاز جمعیت علمائے اسلام کے پلیٹ فارم میں کرنے کے لئے باقاعدہ طور پر جمعیت میں شمولیت کا اعلان کیا۔تحصیل ناظم چترال مولانا محمد الیاس،جمعیت علمائے اسلام کے ڈپٹی سیکریٹری چترال مولانا محمود الحسن،پروفیسر گل نیاب،مولانا تاج الدین،مولاناعبداللطیف نے خطاب کیا۔اخیر میں مولانا عبد اللطیف کی دعائیہ کلمات سے پروگرام اختتام پہنچا۔

تربیتی پروگرام میں  حافط نصیر اللہ منصور چترالی،چترال سٹوڈنٹس ویلفئیر ایسوسی ایشن کے صدر منصور احمد،تحریک صوت القران کے صدر قاری وقار احمد چترالی ،مولانا شہزاد کریم مولانا قاضی شاکر اللہ مولانا قاری عزیز اللہ،مولانا قاری شفیع اللہ مولانا قاری عبید اللہ،قاری افسر ولی مولانا قاری ولی اللہ،مولانا اعجاز احمد،مولانا مفتی رحیم اللہ اور مولانا سمیع اللہ کے علاوہ چترال سے تعلق رکھنے والے مدارس، سکول و کالج اور یونیورسٹی کے طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

مقررین کی جانب سے طلباء کی تربیت کے حوالے سے مفید مشوروں سے سامعین کو نوازا گیا۔پروگرام کے اخیر میں 16 نومبر کو قاری وقار احمد چترالی کی طرف سے  لاہو رمیں ادبی مشاعرہ کے انعقاد کا بھی اعلان کیا گیا اور جمعیت علمائے اسلام کے مجلس عومی کا خصوصی مشاورتی اجلاس بھی 29 اکتوبر کو جامعہ محمد یہ میں طلب کر لیا گیا

jui lahore2 jui lahore23 jui lahore233

 

 


شیئر کریں: