Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ملازمتوں پر پابندی کے خلاف پیسکو ملازمین کا کام چھوڑ ہڑٹال اور دھرنا

Posted on
شیئر کریں:

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) پیسکو چترال کے اہلکار جمعرات کے روز اپنے مطالبات کے حق میں ہڑتال کئے۔ اور واپڈا آفس کے سامنے دھرنا دئیے رکھا ۔احتجاجی ملازمین کا کہنا تھا کہ تقسیم کار کمپنیوں کے طرف سے ملازمتوں پر پابندی کے خلاف پیسکو ملازمین ہڑتال پر مجبور ہوگئے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ چترال پیسکو آفس میں 13میٹر ریڈرز کی جگہ صرف پانچ اہلکار تعینات ہیں اور 24اسسٹنٹ لائین مین کی اسامیاں خالی ہیں۔ جبکہ چترال کے بجلی صارفین کی تعداد 17ہزار سے بھی تجاوز کرگئی ہے۔ انھوں نے مذید بتایا کہ ہائیڈرو یونین CBAکی طرف سے ہڑتال کا اعلان کیا گیا تھا جس کی پیروی کرتے ہوئے چترال کے پیسکو ملازمین بھی کام چھوڑ کر ہڑتا ل پر ہیں۔ صرف ایمرجنسی کی صورت پر کام کریں گے۔ انھوں نے زور دیکر کہا کہ ہمارے جائز مطالبات پر غور نہیں کیا گیا تو ہڑتال و احتجاج کا سلسلہ جاری رکھا جائیگا۔ اخری اطلاعات کے مطابق جمعرات کی شام تک پیسکو ملازمین ہڑتال پر تھے۔ جس کی وجہ بجلی صارفین کے کام ٹھپ ہوکر رہ گئے ۔

pesco workers protest chitral 1

 


شیئر کریں: