Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

صوبائی کابینہ کا اجلاس، متعدد اہم فیصلے کئے گئے، یونیورسٹیز ترمیمی آردیننس2017ء کی منظوری دیدی گئی

شیئر کریں:

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) خیبر پختونخوا کابینہ کا ایک اجلاس آج وزیراعلیٰ پرویز خٹک کی زیر صدارت کیبنٹ روم سول سیکرٹریٹ پشاور میں منعقد ہوااور اہم فیصلے کئے گئے۔1۔محکمہ زراعت کی اراضی کے تعمیراتی مقاصد کے استعمال پر پابندی:*محکمہ زراعت کی ملکیتی زمینوں کو تعمیراتی مقاصد کیلئے استعمال کرنے پر پابندی عائد کرنے کی تجویز پر کابینہ نے محکمہ کی التجا موخر کردی اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری کی نگرانی میں ایک کمیٹی تشکیل دے کر اس مسئلے کے تمام متعلقہ پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لینے کی ہدایت کی ۔* وزیراعلیٰ نے اس موقع پر مزید کہا کہ زراعت کے شعبہ پر صحیح معنوں میں ہمیں پوری توجہ دینی ہوگی۔ہمیں جائزہ لینا چاہیے کہ زراعت کے شعبے سے صوبے کی ضروریات کو زیادہ سے زیادہ پورا کرنے کیلئے کیا کیا موثر اقدامات کرنے ہیں اور روزگارکے حصول کیلئے زیادہ سے زیادہ مواقع زراعت کے ذریعے فراہم کرنے کیلئے کتنی مراعات دینے کی ضرورت ہے ۔اس سلسلے میں تمام متعلقہ مسائل کا پوری منصوبہ بندی کے تحت دوبارہ جائزہ لیا جا ئے اور قلیل مدتی،درمیانی مدتی اور طویل مدتی ترجیحات اور اقدامات اٹھائے جائیں۔* وزیراعلیٰ نے کابینہ کو مزید بتایا کہ چشمہ رائٹ بنک کینال کی تعمیر کے منصوبے کی تکمیل سے صوبہ خیبر پختونخوا گندم اور دیگر اجناس کی پیداوار میں خود کفیل ہو جائے گا۔* اس موقع پر صوبائی وزیر بلدیات کے استفسار پر سیکرٹری زراعت نے بتایا کہ صو بے میں زیتون کی کاشت اور پیداوارکے فروغ کیلئے انقلابی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔صوبے میں زیتون کے 5لاکھ پودے اگائے جا رہے ہیں اورصوبے کا مستقبل زیتون کی پیداوار میں کافی روشن ہے۔*وزیراعلیٰ نے زور دیا کہ فارسٹ کا محکمہ بھی تعاون کرے اور زراعت کے ساتھ مل کرصوبے میں زیتون کے مزید پودے لگا کر اس کی پیداوار بڑھائے اور صوبے کو زیتون کی پیداوار میں بھی خود کفیل بنائے۔* کابینہ نے مشور دیا کہ زرعی زمینوں پر ہاؤسنگ کالونیاں بنانے کیلئے متعلقہ اداروں کی حوصلہ شکنی کی جائے اور مفید منصوبہ بندی کی جائے تاکہ ذرخیز زرعی زمینوں کو تباہی سے بچایا جا سکے۔* وزیراعلیٰ نے زمینوں کو Reclaim کرنا اور کسانوں تک پہنچ، ان کی رہنمائی اور حکومتی اقدامات تک رسائی بھی ایک جامع منصوبہ بندی کے ذریعے جلد منظوری کیلئے پیش کیا جائے۔
* وزیراعلیٰ نے تاکید کی کہ ٹاؤن شپ سکیموں میں تعلیم ،صحت، کھیلوں جیسے عوامی فلاحی منصوبوں کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے اور منظور شدہ ماسٹر پلانز کے مطابق تعمیرات کو یقینی بنایا جائے۔* کمیٹی تمام تجاویز کا تفصیلی جائزہ لے اوراگلے اجلا س میں کابینہ کو سفارشات پیش کرے۔2۔ خیبر پختونخواجوڈیشل اکیڈمی ترمیمی بل2017ء
* جوڈیشل افسران اور دیگر سٹاف کی صلاحیتوں کو بڑھانے کیلئے کابینہ نے ان کی ضروری تربیت کیلئے ترمیمی بل کی منظوری دیدی تاکہ عام لوگوں تک اعلیٰ اخلاقی اقدار پر مبنی فوری انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔3۔کابینہ نے خیبر پختونخوا یونیورسٹیز ترمیمی آردیننس2017ء کی منظوری دیدی۔* کابینہ نے صوبے میں اعلیٰ تعلیم کی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے پبلک سیکٹر میں 3نئی جامعات ،یونیورسٹی آف لکی مروت، ڈی آئی خان زرعی یونیورسٹی اور مردان انجینئرنگ اینڈٹیکنالوجی یونیورسٹی کے قیام کی باقاعدہ منظوری دیدی۔* اس موقع پر کابینہ کو بتایا گیاکہ اس سے پہلے صوبے میں سرکاری شعبے میں 19 یونیورسٹیاں کام کر رہی تھیں لیکن موجودہ حکومت نے خیبر پختونخوا میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کیلئے9نئی یونیورسٹیاں قائم کیں جس سے اب کل ملا کے28یونیورسٹیاں صوبے کے طلباء و طالبات کو تعلیم کے مختلف شعبوں میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے مواقع فراہم کر رہی ہیں۔4۔ خیبر پختونخوا رورل ایریا ڈرنکنگ واٹرسپلائی سکیم ترمیمی بل2017ء* خیبر پختونخوا رورل ایریا ڈرنکنگ واٹر سپلائی سکیم ترمیمی بل2017ء میں کچھ ترامیم مجوزہ محکمہ پی ایچ ای نے کابینہ کے سامنے پیش کیں جس کی کابینہ نے منظوری دیدی۔5۔ خیبر پختونخوا گرلز میڈ یکل کالج کیلئے خاتون ڈین کی تقرری۔* محکمہ صحت کی طرف سے خیبر پختونخوا میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشنز ریفارمز ایکٹ2015ء میں مجوزہ ترمیم کابینہ کو پیش کی گئیں جس کی کابینہ نے منظوری دیدی۔1۔اضافی ایجنڈا :* گلیات ایریا میں ریسٹ ہا ؤسز کرائے پر دینے کیلئے محکمہ ماحولیات کی تجویز کو کابینہ نے اگلے اجلاس تک موخر کر دیا۔* اس سلسلے میں چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کی نگرانی میں کمیٹی مذکورہ تجویز کا دوبارہ جائزہ لے گی۔2۔ خیبر پختونخواپراونشل بلڈنگزمنیجمنٹ2017ء* خیبر پختونخوا پروونشل بلڈنگز منیجمنٹ اینڈ کنٹرول ایکٹ2017ء کیلئے محکمہ انتظامیہ نے مجوزہ تجاویز منظوری کیلئے کابینہ میں پیش کیں جو کابینہ نے منظور کر لیں۔3۔ کارڈیالوجی ادارے کیلئے بورڈ آف گورنر کی ممبران کی نامزدگی۔* محکمہ صحت نے بورڈ آف گورنراراکین کی تعیناتی برائے کارڈیالوجی انسٹی ٹیوشن پشاور کی تجاویز کی منظوری کابینہ نے دیدی۔* گومل میڈیکل کالج ڈی آئی خان کے بورڈ آف گورنرز کے اراکین کے نام اور نامزدگی کی تجاویز وغیرہ کابینہ میں منظوری کیلئے محکمہ صحت نے پیش کیں ۔کابینہ نے منظوری دیدی۔4۔اضافی ایجنڈا :* محکمہ قانون کی تجاویز برائے تعیناتی ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل برائے سپریم کورٹ کیلئے تجاویز کابینہ میں پیش کی گئیں۔نام بھی پیش کئے گئے جن کی کابینہ نے منظور ی دیدی ۔5۔اضافی ایجنڈا :* خیبر پختونخواشوگر کین اور شوگر بیٹ ڈویلپمنٹ سیس رولز2015ء میں محکمہ خوراک کی جانب سے پیش کی گئی مجوزہ تجاویز کی کابینہ نے منظوری دیدی۔


شیئر کریں: