Chitral Times

Apr 16, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

مسافربردار گاڑیوں کیلئے نیاکرایہ نامہ جاری, ڈپٹی کمشنر سے داد رسی اور نئے کرایوں پر عمل درآمد کا مطالبہ

شیئر کریں:

صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی طرف سے انٹر و انٹراسٹی روٹس پر مسافربردار گاڑیوں کیلئے نیاکرایہ نامہ جاری ,پشاور سے چترال کے لئے فلائنگ کوچز 470روپےمقرر, چترال کے مختلف مکاتب فکر کا ڈپٹی کمشنر سے داد رسی اور نئے کرایوں پر عمل درآمد کا مطالبہ

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) وفاقی حکومت کی جانب سے ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کے بعد 79.40روپے فی لیٹر مقرر ہونے پر صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے صوبے کے انٹر سٹی اور انٹرا سٹی روٹس پر ڈیزل سے چلنے والی مسافر برادر گاڑیوں کے لئے فوری طور پر نیاکرایہ نامہ تیار کیاہے جس کے بعد فلائنگ کوچز ؍منی بسیں 0.94پیسے فی کلو میٹر فی مسافر کے حساب سے ،اے سی بسیں 1.14پیسے،عام بسیں 0.79پیسے اور لگژری بسیں 0.89پیسے فی کلو میٹر فی مسافر کرایہ وصول کریں گی۔تفصیلات کے مطابق پشاور سے کوہاٹ کے لئے فلائنگ کوچز61روپے،اے سی بسیں 74روپے،عام بسیں 51روپے اور لگژری بسیں 58روپے کرایہ چارج کریں گی۔اسی طرح پشاور سے بنوں کے لئے فلائنگ کوچز 183روپے،اے سی بسیں222روپے،عام بسیں154روپے اور لگژری بسیں174روپے، پشاور سے ڈی آئی خان کیلئے فلائنگ کوچز 316روپے،اے سی بسیں383روپے،عام بسیں265روپے اور لگژری بسیں299روپے، پشاور سے ہری پور کے لئے فلائنگ کوچز 147روپے،اے سی بسیں178روپے،عام بسیں123روپے اور لگژری بسیں139روپے، پشاور سے ایبٹ آباد کے لئے فلائنگ کوچز 181روپے،اے سی بسیں220روپے،عام بسیں152روپے اور لگژری بسیں172روپے،پشاور سے مانسہرہ کے لئے فلائنگ کوچز 204روپے،اے سی بسیں247روپے،عام بسیں171روپے اور لگژری بسیں193روپے،پشاور سے مردان کے لئے فلائنگ کوچز 55روپے،اے سی بسیں66روپے،عام بسیں46روپے اور لگژری بسیں52روپے،پشاور سے مالا کنڈ کیلئے فلائنگ کوچز 111روپے،اے سی بسیں135روپے،عام بسیں93روپے اور لگژری بسیں105روپے،پشاور سے تیمر گرہ کیلئے فلائنگ کوچز 166روپے،اے سی بسیں202روپے،عام بسیں140روپے اور لگژری بسیں158روپے،پشاور سے مینگورہ کے لئے فلائنگ کوچز 162روپے،اے سی بسیں196روپے،عام بسیں136روپے اور لگژری بسیں153روپے،پشاور سے دیر کے لئے فلائنگ کوچز 235روپے،اے سی بسیں285روپے،عام بسیں197روپے اور لگژری بسیں222روپے،پشاور سے چترال کے لئے فلائنگ کوچز 470روپے،اے سی بسیں570روپے،عام بسیں395روپے اور لگژری بسیں445روپے اور پشاور سے چارسدہ کے لئے فلائنگ کوچز 25روپے،اے سی بسیں31روپے،عام بسیں21روپے اور لگژری بسیں24روپے کرایہ وصول کریں گی۔مزید برآں دینی مدارس اور دیگر تعلیمی اداروں کے طلباء،نابینا اور معذور افراد اور ساٹھ برس سے زائد عمر کے معمر افراد کو اصل کرایوں میں 50فیصد دی جانے والی موجودہ رعایت جاری رہے گی جبکہ ایئر کنڈیشنر کام نہ کرنیکی صورت میں ڈیلیکس کیرج بس کا کرایہ وصول کیا جائیگا۔اس امر کااعلان صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی خیبر پختونخواکی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیاگیا۔

دریں اثنا چترال کے مختلف مکاتب فکر نے ضلعی انتظامیہ خصوصا نئے تعینات ہونے والے ڈپٹی کمشنر سے چترال ، دیر ، پشاور و دیگر علاقوں کے درمیان چلنے والے مسافر گاڑیوں کے کرایوں پر بھی نظر ثانی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ لواری ٹنل کھلنے کے بعد عوام کو تاحال کوئی ریلیف نہیں ملاہے ۔مسافر بردار گاڑیاں وہی کرایے وصول کرتے ہیں جو لواری ٹاپ روڈ پر چلتے وقت رائج تھے۔ انھوں نے بتایا کہ لواری ٹنل بننے کے بعد چترا ل اور دیر کے درمیان فاصلہ بہت کم رہ گیاہے۔ جس سے ٹائم اور فیول کی بچت کے ساتھ ٹرانسپورٹروں کو کافی سہولت بھی میسر ہوگیاہے۔ مگر وہ اپنی ہٹ دھرمی اور مسافروں کے ساتھ ان کا راویہ پہلے سے بھی بد تر ہے ۔ لہذا انتظامیہ اس کا نوٹس لیکر مسافروں کی داد رسی کیلئے فوری اقدامات اُٹھائیں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
737