Chitral Times

19th November 2017

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

  • آٹھ پولیس آفسران کی گریڈ 18میں ترقی کے احکامات جاری

    October 25, 2017 at 10:50 pm

    پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) مجاز حکام نے ڈیپارٹمنٹل سلیکشن بورڈ کی سفارشات پرکے چار پولیس افسران کو فوری اور مستقل بنیادوں پر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ( بی ایس۔18) کے عہدوں پر ترقی دے دی۔ تفصیلات کے مطابق ترقی پانے والے افسران میں افتخار علی،رحیم شاہ، پیرشہاب علی شاہ اور خوشدل خان شامل ہیں۔ترقی پانے والے افسران عرصہ ایک سال تک آزمائشی بنیادوں پر کام کریں گے جبکہ ان کے تبادلوں و تعیناتیوں کے احکامات صوبائی پولیس آفیسر خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کئے جائیں گے۔اس امر کااعلان اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے کیا گیا ۔
    دریں اثنا مجاز حکام نے ڈیپارٹمنٹل سلیکشن بورڈ کی سفارشات پر گریڈ17کے چار ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کی ایکٹنگ چارج بنیادوں پر گریڈ18میں سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے عہدوں پر تقرریاں کی ہیں۔تفصیلات کے مطابق تقرریاں پانے والے افسران میں شاہد احمد،نوشیر خان،سجاد علی اور طارق سہیل شامل ہیں جبکہ ان کے تبادلوں و تعیناتیوں کے احکامات صوبائی پولیس آفیسر کی جانب سے جاری ہوں گے۔اس امر کااعلان اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کیا گیا۔

  • error: Content is protected !!