Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پبلک پروکیورمنٹ گریوینسز ریڈرسل رولز 2017، کے تحت اپیل کے اندراج کیلئے GRR فیس چارج کی جائے گی

شیئر کریں:

خیبر پختونخوا پبلک پروکیورمنٹ گریوینسز ریڈرسل رولز 2017، کے تحت اپیل کے اندراج کیلئے GRR فیس چارج کی جائے گی

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) خیبر پختونخوا پبلک پروکیورمنٹ گریوینسز ریڈرسل رولز 2017، کے رول 7 (2) میں تفویض کردہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے ، بورڈ آف ڈائریکٹرز کے 12ویں اجلاس کے فیصلے اور محکمہ خزانہ کے اعلامیے کی پیروی کرتے ہوئے ، اپیل کے اندراج کیلئے مندرجہ ذیل GRR فیس چارج کی جائے گی جو پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے اکاؤنٹ میں جمع کرائی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق 10ملین تک کنٹریکٹ ویلیو کیلئے GRRفیس 50,000 روپے ہے ۔ اسی طرح 10ملین سے زیادہ اور 100ملین تک کنٹریکٹ ویلیو کیلئے GRRفیس 100,000 روپے ، 100ملین سے زیادہ اور 500ملین تک کیلئے GRRفیس 200,000 روپے ، 500ملین سے زیادہ اور 1000ملین تک کیلئے GRRفیس 300,000روپے اور 1000ملینسے زیادہ کیلئے GRRفیس 400,000روپے چارج کی جائے گی ۔اس امر کا اعلان پبلک پروکیورمنٹ اتھارٹی خیبر پختونخوا کے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
731