Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

معروف سماجی شخصیت ریٹائر صوبیدار آمیر اللہ کی آئندہ انتخابات میں بحیثیت آزاد امیدوار حصہ لینے کا فیصلہ

شیئر کریں:

معروف سماجی شخصیت ریٹائر صوبیدار آمیر اللہ کی آئندہ انتخابات میں بحیثیت آزاد امیدوار حصہ لینے کا فیصلہ ، گھر گھر پیغام پہنچانے کا سلسلہ شروع

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال کے معروف سماجی وسیاسی شخصیت ریٹائر ڈ صوبیدار آمیر اللہ نے 2018ء کے جنرل الیکشن میں پی کے 89چترال سے صوبائی اسمبلی کی نشست پر باقاعدہ حصہ لینے کا اعلان کیا ہے ۔ اور گزشتہ کئی دنوں سے سب تحصیل لوٹکوہ کے اخری گاؤں شاہ سلیم سے اپنے انتخابی مہم کا آغا ز کرچکا ہے۔
چترال ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے بتایا کہ 2018ء کے الیکشن میں بحثیت آزاد امیدوار حصہ لینے کا مقصد نوجوان نسل کو اگے لانے کے ساتھ سیاست میں مثبت تبدیلی لانا ہے۔ تاکہ نئی نسل کو سیاست میں حصہ لینے کے ساتھ قوم کی بہتر خدمت کا موقع بھی مل سکے۔
انھوں نے بتایا کہ شاہ سلیم سے لیکر برنس اور آرندو تک تقریبا 240گاؤں ہیں اور 240دنوں کے اندر ہر ایک کے در پر دستک دیکر اپنا عرض پہنچاؤں گا۔ اور 4جون تک اپنا مشن پورا کرکے رہوں گا۔ تاکہ چترال کے عوام کو سیاسی مافیا سے نجات دلا سکوں۔

انھوں نے مذید بتایا کہ وہ چترال سکاوٹس میں 25سال تک خدمت کرنے کے بعد صوبیدار ریٹائر ڈ ہوگئے ہیں۔ جبکہ چترال سکاوٹس کے دس ہزار سے زائد ریٹائرڈ ملازمین ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔امیر اللہ نے مذید بتایا کہ وہ چترال سکاوٹس سے ریٹائرمنٹ کے بعد فوکس ہیومنٹیرین پاکستان کے ساتھ بھی بحثیت ٹرینر اور ورکر 18سال خدمت کی ہے۔ اور چترال کے طول و عرض میں تقریبا 22ہزار والنٹےئرز ان کے شاگردرہے ہیں۔

انھوں نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ ان کے حلقے کے عوام بھی موروثی سیاستدانوں سے تنگ آچکے ہیں۔ اور وہ ان کی آواز پر لبیک کہتے ہیں ۔ ان کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کی ہے۔ امیر اللہ چترال کے عوا م سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے چترال کے ہر ایک سیاستدان کو کم ازکم دو ، دو دفعہ آزما چکے ہیں۔ ایک دفعہ انھیں بھی خدمت کا موقع دے کر آزمایا جائے۔ تاکہ چترال کے مسائل کیلئے مل جل کرکام کرسکیں۔ اور موروثی سیاستدانوں کی طرح لولی پوپ دینے کا سلسلہ مکمل طور پر ختم ہوسکے۔

subidar Amirullah election campaign chitral subidar Amirullah election campaign chitral1 subidar Amirullah election campaign chitral12 subidar Amirullah election campaign chitral14 subidar Amirullah election campaign chitral125

 


شیئر کریں: