Chitral Times

Apr 18, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چترال نے منشیات کے مقدمات میں ملوث دو مجرمان کو رفاہی کام سرانجام دینے کیلئے محکمہ ہیلتھ اور فارسٹ کے نگرانی میں دینے کا حکم دیدیا

Posted on
شیئر کریں:

چترال (چترال ٹائمز رپورٹ )محترمہ صوفیہ وقار خٹک ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چترال نے منشیات کے دو معمولی نوعیت کے مقدمات میں گزشتہ روز بدوران سماعت، ملزمان مسمی گل مت خان ولد امیر خان اور محمد علی ولد برکت خان کو اقرار جرم کرنے اور اپنے آپ کو عدالت کے رحم کرم پر چھوڑنے پر فیصلہ سناتے ہوئے اُنہیں مجرم گردان کر ایک سال چھ مہینے کے لئے آزمائشی طور پر رفاہی کام سرانجام دینے کے لئے مجرم محمد علی کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چترال جبکہ مجرم گل مت کو ڈویژنل فارسٹ افیسر چترال کے نگرانی میں دینے کا حکم صادر کیا۔ محترمہ صوفیہ وقار خٹک ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چترال کے اس فیصلے کو عوامی سطح پر نہایت سراہا گیا اور اس توقع کا اظہار کیا گیا کہ اس قسم کے فیصلہ جات سے معاشرے میں منشیات کی روک تھام ہوگی اوراس کے مثبت نتائج برآمد ہونگے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
702