Chitral Times

Apr 16, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

قاری فیض اللہ چترالی کی طرف سے امسال بھی میٹرک پوزیشن ہولڈر طلبا وطالبات میں ایوارڈ تقسیم کئے جائیں گے

شیئر کریں:

قاری فیض اللہ چترالی کی طرف سے امسال بھی میٹرک پوزیشن ہولڈر طلبا وطالبات میں ایوارڈ تقسیم کئے جائیں گے۔ مولانا خلیق الزمان

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز) چترال کے معروف علمی و سماجی شخصیت قاری فیض اللہ چترالی کے معتمد خاص مولانا خلیق الزمان خطیب شاہی مسجد چترال نے کہا ہے کہ حسب سابق امسال بھی چترال کے معروف شخصیت قا ری فیض اللہ چترالی کی طرف سے اقراء ایوارڈ اور نقد انعام میٹرک پوزیشن ہولڈر ز طلباء کو دئیے جائیں گے۔چترال ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں 26اکتوبر بروز جمعرات گونمنٹ سینٹینل ماڈل ہائی سکول بوائز چترال میں ایک پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ جس کی مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر چترال ارشاد علی سودھر ہونگے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ قاری فیض اللہ چترالی کی طرف سے انعامات کا یہ سلسلہ 2003 ؁ء سے جاری ہے۔ اب تک پوزیشن ہولڈر طلباء میں سالانہ دو لاکھ روپے نقد انعام کے حساب سے 39,58000روپے انعامات کے مد میں دے دئے گئے ہیں۔ اور انشاء اللہ انعامات کا یہ سلسلہ جاری رکھا جائیگا۔ انھوں نے مذید بتایا کہ کلاش کمیونٹی کیلئے بھی سالانہ زیادہ نمبر حاصل کرنے والے کالاش طالبعلوں کو بھی دس ہزار روپے کا نقد انعام اور اقراء نشان دیا جارہاہے ۔ اور متعلقہ تمام سکولوں کو بھی بہترین کارکردگی پر اقراء ایوارڈ سے نوازا جاتا ہے ۔ مولانا خلیق الزمان نے تمام مکاتب فکر سے اس پروقار تقریب میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ جو جمعرات کے دن 10بجے سینٹینل ماڈل ہائی سکول فار بوائز چترال میں منعقد ہوگی۔

iqra
SONY DSC

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
668