Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

14افسرا ن، بی ایس۔17 اور 6سپرنٹنڈنٹ, 2 لیکچرار کے تبادلوں و تعیناتیوں کے احکامات جاری

شیئر کریں:

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ )حکومت خیبر پختونخوا نے فوری طور پر عوامی مفاد میں پی ایم ایس ۔بی ایس-17 کے14افسرا ن، بی ایس۔17 کے 6سپرنٹنڈنٹ، بی ایس۔16کے 4پرسنل اسسٹنٹس کے تبادلوں و تعیناتیوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پی ایم ایس بی ایس۔17کے افسران میں دلاور خان سیکشن آفیسر وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کو تبدیل کر کے سیکشن آفیسر محکمہ توانائی و برقیات تعینات کیا گیا ہے اسی طرح سردار بہادر سیکشن آفیسر سماجی بہبود کو تبدیل کر کے بطور سیکشن آفیسر محکمہ توانائی و برقیات،محمد قاسم سیکشن آفیسر محکمہ بہبود کو تبدیل کر کے بطور سیکشن آفیسر محکمہ بین الصوبائی رابطہ،مس فوزیہ نازسیکشن آفیسر محکمہ خزانہ کو بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے، اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں اپنی تعیناتی کے منتظر نعیم اللہ کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے، اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں اپنی تعیناتی کے منتظر نعمت اللہ خان کو بطور سیکشن آفیسر محکمہ قانون،مس فریال کاظم کو خیبر پختونخواپبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی سے تبدیل کر کے بطور سیکشن آفیسر محکمہ سماجی بہبود ،امجد معراج ڈی ایم او ،آئی ایم یو،محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کو بطور سیکشن آفیسر محکمہ صحت،شفیع الاحمد سیکشن آفیسر محکمہ ماحولیات کو بطور سیکشن آفیسر (آرIII) سٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ،محمد فیاض خان سیکشن آفیسر آر IVمحکمہ اسٹبلشمنٹ کو بطور سیکشن آفیسر (او اینڈ ایم )محکمہ اسٹبلشمنٹ،محمد سلیم شاہ سیکشن آفیسر آر V اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ کو سیکشن آفیسر آرIV اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ ،عنایت اللہ سیکشن آفیسر L/R اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ کو بطور سیکشن آفیسر آرV اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ،طارق جمال سیکشن آفیسر (او اینڈ ایم) محکمہ ا سٹبلشمنٹ کو بطور سیکشن آفیسر محکمہ ماحولیات اور محمد ایاز سیکشن آفیسر محکمہ اسٹبلشمنٹ کو بطور سیکشن آفیسر محکمہ بلدیات تعینات کر دیا ہے۔اسی طرح سپرنٹنڈنٹ عبدالوحید محکمہ ریلیف کو بطور سیکشن آفیسر( او پی ایس)محکمہ ریلیف،عبدالعزیز محکمہ صحت کو تبدیل کر کے بطور سیکشن آفیسر (او پی ایس) محکمہ صحت،فرمان الدین محکمہ داخلہ و قبائلی امور کو تبدیل کر کے بطور سیکشن آفیسر(او پی ایس)محکمہ داخلہ و قبائلی امور،سعید احمد خان محکمہ خزانہ کو تبدیل کر کے سیکشن آفیسر(او پی ایس)محکمہ خزانہ،مکرم خان محکمہ خزانہ کو تبدیل کر کے سیکشن آفیسر(او پی ایس) محکمہ خزانہ اورتاج محمد سپرنٹنڈنٹ محکمہ ایڈمنسٹریشن کو تبدیل کر کے بطور سیکشن آفیسر بجٹ محکمہ ایڈمنسٹریشن تعینات کرنے کے احکامات دئیے گئے ہیں۔اسی طرح پرسنل اسسٹنٹ میں سعود محکمہ محنت کو سیکشن آفیسر (او پی ایس) محکمہ سماجی بہبود ،عبدالرؤف فنی تعلیم کے لئے وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی کے پی ایس(او پی ایس)کو بطور سیکشن آفیسر (او پی ایس ) محکمہ بلدیات و دیہی ترقی ، نور رحمان وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کو تبدیل کر کے بطور سیکشن آفیسر وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ اور مقصود خان دفتر چیف سیکرٹری خیبر پختونخواکو تبدیل کر کے سیکشن آفیسر(vip فلائٹ 1) محکمہ انتظامیہ تعینات کر دیا گیا ہے۔ اس امر کا ا علان اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیاگیا۔

دریں اثنا خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کی سفارشات پر مجاز حکام نے دوامیدواروں کی محکمہ اعلیٰ تعلیم میں کالج کیڈر میں بحیثیت لیکچرار سوشیالوجی (بی پی ایس۔17) تقرریوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق محمد عبدالباسط ولد عبدالرشید سکنہ مردان کی تعیناتی گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج(GPGC) نوشہرہ میں جبکہ ظفر احمد ولد غلام نذر سکنہ مستوج ضلع چترال کو گورنمنٹ ڈگری کالج واڑی،دیر بالامیں تعینات کیا گیا ہے۔ اس امر کا اعلان محکمہ اعلیٰ تعلیم،آثار قدیمہ اور لائبریریز حکومت خیبر پختونخواکے جاری کردہ ایک ا علامیے میں کیا گیا۔


شیئر کریں: