Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال میں ہفتہ صفائی کے سلسلے میں بائی پاس روڈ کو پانی ڈال کر دھونے کا کام شروع

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) چترال میں ہفتہ صفائی کے سلسلے میں بائی پاس روڈ کو پانی ڈال کر دھونے کا کام شروع کردیا گیا ۔ ڈپٹی کمشنر چترال ارشاد سدھر کے حکم پر اے سی چترال عبدالاکرم خان نے تحصیل میونسل ایڈمنسٹریشن کے عملے کے ذریعے بائی پاس روڈ کی دھلائی کرادی اور کام کی خود نگرانی کرتے رہے جبکہ تحصیل ناظم مولانا محمد الیاس اور ٹی۔ ایم۔ او قادر ناصر بھی موقع پر موجود رہے۔ گزشتہ جمعرات کو چترال شہر میں ہفتہ صفائی کا افتتاح کرتے ہوئے نئی تعینات ہونے والے ڈی۔ سی نے اعلان کیا تھاکہ چترال کو آئنہ کی طرح صاف ستھرا بنادیا جائے گا ۔ بائی پاس روڈ کی دوسال تعمیرکے بعد کچرے کی تہہ جم جانے کی وجہ سے بہت ہی بدنما ہوگیا تھا جس کا ڈی۔سی نے سخت نوٹس لے لیا تھا۔ صفائی کے موقع پر شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالاکر م نے کہاکہ شہر کو صاف اور ستھرا رکھنا ہر شہری کا فرض ہے جن کے تعاون کے بغیر کوئی بھی حکومتی کوشش کامیاب نہیں ہوسکتی۔ انہوں نے کہاکہ شہری حدود میں گندگی اور غلاظت جمع کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔

chitral cleanliness campign


شیئر کریں: