Chitral Times

18th November 2017

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

  • سب ڈویژن مستوج میں 18سال سے کم عمر کے موٹر سائیکل چلانے والوں پر پابندی عائد۔ سخت کاروائی کی تنبیہ

    October 21, 2017 at 9:22 pm

    سب ڈویژن مستوج میں 18سال سے کم عمر کے موٹر سائیکل چلانے والوں پر پابندی عائد۔ سخت قانونی کاروائی کی تنبیہ

    مستوج ( نمائندہ چترال ٹائمز ) سب ڈویژن مستوج انتظامیہ نے ڈپٹی کمشنر چترال کی خصوصی ہدایت پر سب ڈویژن کے احاطے میں 18سال سے کم عمر بچوں کی موٹر سائیکل چلانے پر مکمل پابندی عائد کردی ہے۔ خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کاروائی کرنے کی تنبیہ کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں نوٹس مختلف علاقوں میں اویزان کردی گئی ہیں۔ اس نوٹس کی اجراء پر علاقے کے عوام نے ضلعی انتظامیہ خصوصا سب ڈویژن انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ موٹر سائیکل کی سواری پر پابندی لگا کر انتظامیہ نے علاقے پر بہت بڑا احسان کیا ہے۔ جبکہ آئے روز حادثات کی وجہ سے اب تک درجنوں قیمتی جانیں ضائع ہوچکی ہیں۔ یادر ہے کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال و دیگر ہسپتالوں کے ایمرجنسی ریکارڈ کو دیکھا جائے تو دو چیزیں سرفہرست ہیں۔ پہلے نمبر پر تقریبا 80فیصد کیسز موٹر سائیکل حادثاث کے ریکارڈ ہوئے ہیں جبکہ دوسری نمبر پر ہارٹ آٹیک کے مریض شامل ہیں ۔ جوکہ ناقص اور غیر معیاری اشیاء خوردنوش کی بھر مار کی وجہ سے اس مرض کا شکار ہورہے ہیں۔ چترال کے مختلف مکاتب فکر نے ڈپٹی کمشنر ارشاد علی سدھر سے مطالبہ کیاہے کہ چترال بازار میں ناقص اشیاء خوردنی کی خریدو فروخت پر بھی فوری نوٹس لیا جائے۔

     

     

  • error: Content is protected !!