Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ہفتہ صفائی کے سلسلے میں گورنمنٹ ڈگری کالج چترال میں تقریب ، ڈپٹی کمشنر مہمان خصوصی

شیئر کریں:

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) ہفتہ صفائی مہم کے سلسلے میں ایک پروگرام ہفتہ کے روز گورنمنٹ پوسٹ گریچویٹ کالج چترال میں منعقدکی گئی ۔ جس سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر چترال ارشاد علی سدھر نے کہا ۔ کہ ہفتہ صفائی تو صرف لوگوں کو احساس دلانے کیلئے منایا جا رہا ہے ۔ جب کہ اسلام میں صفائی ایمان کا حصہ ہے ۔ ہمیں صرف ایک ہفتہ یا مہینہ نہیں بلکہ ہمیشہ اپنا گھروں گلی کوچوں ، بازاروں اور اطراف کے ماحول کو صاف رکھنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ صفائی کسی پار ٹی یا سرکار کا کام نہیں ہے ۔ یہ ہر اُس بندے کاکام ہے جو اس معاشرے میں رہتا ہے ۔ اس لئے چترال کے لوگ خصوصا نوجوان اگر اس میں تعاون کریں گے ۔ تو چترال کو ملک کا صاف ترین ضلع بنائیں گے ۔ کیونکہ چترال میں بڑی تعداد میں سیاح آتے ہیں ۔ اور ہمیں اُن کے سامنے چترال کو ایک صاف و شفاف شہر اور ضلع کی صورت میں پیش کرنا ہے ۔انہوں نے اس حوالے سے تمام اسٹوڈنٹسے حلف لیا ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا ، کہ سرکاری آفیسران بشمول ڈپٹی کمشنر آپ کی خدمت کیلئے تعینات کئے جاتے ہیں ۔ اس میں اگر کوئی اپنی فرض منصبی میں کوتاہی برتتا ہے ۔ تو وہ عوام ، حکومت اور اللہ کے سامنے جواب دہ ہے ۔ اور اگر کوئی آفیسر اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھا تا ہے ۔ تو وہ کسی پر احسان نہیں کرتا ، کیونکہ اسی مقصد کے تحت اُنہیں ذمہ داریاں تفویض کی جاتی ہیں ۔ کہ وہ عوام کے مسائل حتی المقدور حل کرنے کی کوشش کریں ڈپٹی کمشنر نے کہا،کہ اداروں کے ذریعے عوام کی بہتر خدمت کروانے کی غرض سے ہم نے ڈی سی آفس میں کمپلینٹ سیل قائم کیا ہے ۔ جہاں لوگوں کی شکایات وصول کی جائیں گی ۔ اور اگلے دن اُس مسئلے کو حل کیا جائے گا ۔ اس موقع پرپرنسپل پروفیسر مسعود احمد خان اور پروفیسر مفتی عزیزنے بھی خطاب کیا۔جبکہ پروگرام کے اخر میں کالج کے احاطے میں صفائی مہم کا باقاعدہ آغا ز کیا گیا ۔ جس میں کالج طلباء کے ساتھ فیکلٹی نے بھی حصہ لیا۔

degree college chitral cleanliness campign

Dc sodher in degree college chitral

Dc sodher in degree college

degree college chitral sofai mohim

degree college chitral sofai mohim1

 


شیئر کریں: