Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

دروش ٹاون میں انٹر نل لنک روڈ ز کی بلیک ٹاپنگ کا آغاز کر دیا گیا

شیئر کریں:

دروش( جہانزیب سے) دروش ٹاون میں انٹر نل لنک روڈ ز کی بلیک ٹاپنگ کا آغاز کر دیا گیا۔ جس کا افتتاح گزشتہ دن پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما رضیت با اللہ نے ایم پی اے بی بی فوزیہ کی غیر موجودگی میں کیا۔ جس میں پارٹی ورکرز کے علاوہ منتخب ناظمین ، تجار یونین ، ڈرائیور یونین کے علاوہ سابق ناظمین اور عہدیداروں نے شرکت کیں۔بلیک ٹاپنگ انٹر نل روڑ کیلئے صوبائی حکومت کی طرف سے 1کڑور 37 لاکھ روپے کے خطیر رقم بذریعہ سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ خرچ ہوگی۔افتتاح کے موقع پر عوام کی بڑی تعداد چوک میں موجود تھی۔ بعد ازان پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رضیت با اللہ کے زیر صدارت ویلج کونسل کے ناظمین ڈرائیور یونین اور تجاریونین کے نمائندوں کا اجلاس ناظم یونین کونسل دروش ٹو قاضی قسور اللہ کے دفتر میں منعقد ہوا۔ جس میں ڈی ایس پی اقبال کریم، ایس ایچ او بلبل حسن اور دوسرے عمائدین بھی شریک ہوئے۔ جس میں وزیر اعلیٰ کے متوقع دورہ دروش کو کامیاب بنانے کیلئے حکمت عملی وضح کی گئی جبکہ مختلف ناظمین نے یقین دلایا کہ وہ پارٹی مفادات سے بالاتر ہو کر وزیر اعلیٰ کے دروش کے دورے کو کامیاب اور تاریخی بنائیں گے۔ کیونکہ وزیر اعلی نے دروش کو تحصیل کا درجہ دے کر دروش کیلئے ترقی کے دروازے کھول دئے۔اجلاس سے سابق ناظم حید ر عباس ، ناظم قسور اللہ ،پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حاجی گل نواز،صدر تجار یونین حاجی شاد محمد، ویلج ناظم عمران الملک ،ناظم وقار احمد، ناظم عبد الصمد ،جنرل سیکرٹری ڈرائیور یونین فاروق علی شاہ ، ویلج ناظم نصیر الدین ، نائب ناظم خوش نواز وغیرہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے دروش کے مختلف مسائل کے حل میں کر دار ادا کرنے پر ایم پی اے و پارلیمانی سیکرٹری بی بی فوزیہ اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رضیت با اللہ کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا کہ جن کی کوششوں سے دروش میں مختلف سیکٹر ز میں ترقیاتی کام زور شور سے جاری ہیں۔
یادر ہے کہ دروش سمیت ضلع چترال ٹاؤں او ملحقہ جات میں روڈ بلیک ٹاپنگ پر کام زور شور سے جاری ہے۔

pti drosh road

pti drosh


شیئر کریں: