Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال ٹاون ، ایون بروز اور دروش میں گیس پلانٹوں کا افتتاح وزیر اعظم پاکستان کرینگے ۔ … ایم این اے

Posted on
شیئر کریں:

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) ایم این اے چترال شہزادہ افتخار الدین نے کہا ہے کہ چترال ٹاون ، ایون بروز اور دروش کیلئے گیس پلانٹوں کی حتمی منظوری ہوچکی ہے۔جوں ہی ضلعی انتظامیہ زمین کی خریداری کا عمل مکمل کریگی پلانٹ لگ جائیں گے۔ اور اسی سال کے اخر تک وزیر اعظم پاکستان کے متوقع دورہ چترال کے موقع پر تینوں پلانٹوں کا افتتاح بھی کیا جائیگا۔ وہ جمعہ کے دن سوئی ناردرن گیس پرائیویٹ لمیٹڈ کی اعلیٰ حکام کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر چترال ارشاد علی سدھر کے ساتھ میٹنگ میں بتایا کہ چترال میں ڈی فارسٹیشن کی وجہ سے ماحول کو انتہائی خطرہ لاحق ہے ۔ آئے روز سیلابوں کی وجہ سے چترال کے بہت سے حسین علاقے برباد ہوگئے ہیں۔ لہذا ہمیں جتنی جلدی ممکن ہوسکے ان پر قابو پانا ہے۔ جبکہ گیس پلانٹ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ ایم این اے نے بتایا کہ دروش ، بروز اور چترال ٹاون کے بعد چترال کے دیگر علاقوں کیلئے بھی گیس پلانٹ کی منظوری اخری مراحل میں ہیں۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ایم این اے اور سوئی ناردرن گیس کے حکام کو یقین دلایا کہ زمین کی خریداری آئندہ چند دنوں کے اندر مکمل کی جائییگی ۔ تاہم انھوں نے کہا کہ پبلک کی سیفٹی کو اولین ترجیح دی جائے۔ پلانٹ کیلئے زمین اُس جگہ پر لی جائے جہاں عام پبلک کیلئے کوئی مسائل یا خطرہ درپیش نہ ہو۔ سوئی ناردرن گیس پرائیویٹ لمیٹڈ کی ٹیم میں جمشید ناصر خان ڈپٹی چیف انجینئر (لینڈز) ، واحید احمد لینڈ ایکوزیشن کالیکٹر اور عبد الراؤف خان سپرنٹنڈنٹ لینڈز شامل تھے۔ جو تینوں پلانٹس کیلئے زمین کی خریداری کے سلسلے میں چترال آئے ہوئے ہیں۔

MNA chitral ifti


شیئر کریں: