Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

وزیر اعلیٰ 7نومبر کو بونی کے مقام پر مستوج ضلع کا اعلان کرینگے ۔ بی بی فوزیہ

Posted on
شیئر کریں:

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز )چترال سے ایم پی اے و پارلیمانی سیکریٹری برائے سیر و سیاحت بی بی فوزیہ نے کہا ہے کہ وزیرا علیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک 7نومبر کو سب ڈویژن مستوج کے ہیڈ کوارٹر بونی کے مقام پر مستوج ضلعے کی بحالی کا اعلان کرینگے۔ جوکہ علاقے کے عوام کا درینہ مطالبہ تھا ۔ جمعرات کے دن پی ڈی چترال یونیورسٹی ڈاکٹر بادشاہ منیر کے ساتھ وزیر اعلیٰ سے ملاقات کے بعد چترال ٹائمز سے خصوصی ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے بتایا کہ صوبائی حکومت اور خصوصا چےئرمین تحریک انصاف عمران خان و چیف منسٹر پرویز خٹک مستوج ضلعے کی بحالی پر سنجیدہ ہیں۔ اور علاقے کی ترقی کیلئے کوشان ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ علاقے کے لوگوں کی خواہشات کے مطابق ضلع کا نام مستوج یا اپر چترال رکھا جائیگا۔ جسکا فیصلہ بعد میں کیا جائیگا۔ پارلیمانی سیکریٹری برائے سیر و سیاحت نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ نے مختلف منصوبوں کیلئے موقع پرڈائریکیٹیوز جاری کردیاہے ۔ جن میں چترال یونیورسٹی کیلئے 88کروڑ روپے سر فہرست ہیں۔ انھوں نے مذید بتایا کہ وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر چترال یونیورسٹی کے ساتھ ملحقہ زرعی ریسرچ سنٹر کے تمام املاک کو یونیورسٹی کے ساتھ جلدشامل کرنے کیلئے بھی متعلقہ حکام کو ہدایت کی ۔ جبکہ کالاش کمیونٹی کیلئے یونیورسٹی میں خصوصی سکالر شپ دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے ایم پی اے فوزیہ کی خصوصی درخواست پر ایک ڈگری کالج اور ایک پرائیمری سکول کے قیام کی بھی منظوری دی ہے۔

mpa fouzia met cm pervez khatak with pd uoch


شیئر کریں: