Chitral Times

20th November 2017

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

  • وی سی ناظمین اور پی ٹی آئی چترال کے وفد کا ڈپٹی کمشنر چترال ارشاد سدھیر سے ملاقات

    October 18, 2017 at 7:11 pm

    چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز) پاکستان تحریک انصاف ضلع چترال کا ایک وفد شہزادہ سکندرالملک کی قیاد ت میں ڈپٹی کمشنر چترال ارشاد سدھر سے ان کے افس میں کی ۔ اس موقع پر ڈی پی او چترال سید علی اکبر بھی موجود تھے۔وفد نے ڈپٹی کمشنر چترال کے عوامی خدمات کو سراہا اور انہیں چترال کے مسائل سے آگاہ بھی کیا۔ خاص کر تور کہو روڈ کی بر وقت تکمیل چترال کے اندر تجاوزات اور غیر معیاری اشیا ء خردو نوش کے کھلے عام فروخت، زیر بحث رہے۔وفد میں سابق ناظم یو سی شاگرام قیوم بیگ ، عبدالحمید وی سی ناظم کھوت، جمشید الدین ورکر PTI، منہاج الدین وی سی ناظم شاگرام، علی شان وی سی ناظم واشچ، وا سیع الدین یوتھ کونسلر واشچ ،رضی الدین سابق تحصیل جنرل سکرٹری پی ٹی آئی چترال، نذیر احمد صدر آئی ایس ایف چترال، سبغت اللہ جنرل سکرٹری آئی ایس ایف چترال، وزیر زادہ منیجر اے وی ڈی پی چترال اور استاد امیر علی وغیرہ شامل تھے۔ڈپٹی کمشنر ارشاد احمد سد ھر نے وفد کو یقین دلایا کہ انشا ء اللہ بہت جلد چترال میں تبدیلی عوام کو نظر آ ئے گی۔انہوں نے کہا کہ عوام میں شعور پیدا کرنے کے سلسلے میں صفائی مہم کا آغاز کیا جا ئے گا۔ جسمیں عوام سے بھر پور شرکت کی اپیل ہے۔صفائی مہم 19 اکتوبر2017 صبح نو بجے پی آئی اے چوک چترال سے شروع ہو گا۔

  • error: Content is protected !!