Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ایم پی اے مستوج سردار حسین کی وزیر اعلیٰ سے ملاقات ، متعدد کاموں کیلئے موقع پر ڈائریکیٹیوز جاری

شیئر کریں:

پشاور ( نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال سے ممبر صوبائی اسمبلی مستوج سید سردار حسین نے بدھ کے روز وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں دوسرے امور کے علاوہ مستوج ضلعے کی بحالی کے سلسلے میں تفصیلی گفتگو ہوئی ۔ ملاقات کے بعد چترال ٹائمز سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے سردار حسین نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ نے سب ڈویژ ن مستوج کے ضلع کی بحالی کیلئے انتہائی سنجیدہ ہے ۔ اور بہت جلد چترال اکر اس کا اعلان بھی کریں گے۔ ایم پی اے نے مذید بتایا کہ ملاقا ت میں وزیر اعلیٰ نے چترال شندور اور بروغل روڈ کی ضروری مرمت کیلئے بھی فنڈ مختص کرنے کی یقین دہانی کی ہے۔ جبکہ موقع پر دس ملین روپے جاری کرنے کی ہدایت کی ۔ اور ساتھ مختلف سکولوں کی اپگریڈیشن کی بھی منظوری دی ہے ۔ جن میں کھوت اور بریپ کے ہائی سکولوں کو ہائیر سیکنڈری کا درجہ دینے کے ساتھ چھ پرائمیری سکولوں کو مڈل کا درجہ دیدیا ہے۔ ایم پی اے نے مذید بتایا کہ وزیر اعلیٰ نے گولین گول بجلی گھر سے بجلی لیکرسب ڈویژن مستوج کے پیڈو صارفین کو بجلی دینے کی بھی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے مختلف علاقوں میں سڑک کی توسیع کیلئے لئے گئے زمینوں کے مالکان کو فوری ادائیگی کا بھی حکم دیدیا ہے۔ جن میں تورکہو ، موڑکہو اور بونی کے علاقے سرفہرست ہیں۔ ایم پی اے نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ کے ساتھ تفصیلی نشست ہوئی ہے۔ جس میں علاقے کے دیگر مسائل بھی زیر غور آئیے۔ جبکہ وزیر اعلیٰ نے اگلے مہینے سب ڈویژن مستوج کے ہیڈ کوارٹر بونی کا دورہ کرنے کی یقین دہانی کی ہے۔ جہاں مستوج ضلع کی بحالی متوقع ہے۔

mpa Sardar hussain


شیئر کریں: