Chitral Times

20th November 2017

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

  • محکمہ بہبود آبادی صوبہ خیبر پختونخوا کے گیارہ ملازمین کی گریڈ 16سے 17میں ترقی

    October 17, 2017 at 7:30 pm

    پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ )محکمہ بہبود آبادی خیبر پختونخوا کی ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی نے گریڈ 16کے مختلف کیڈر کے گیارہ ملازمین کو گریڈ17میں ترقی کی منظوری دی۔ترقی پانے والوں میں شاہ زیب،شہاب احمد،ضیاء الحق،عدنان سعید،محمد طارق،افسر خان،عبدالسلام،امین خان،محمد کاشف خان،شاہد مراد اور سلیم اللہ خان شامل ہیں۔اس کے علاوہ سٹینڈنگ سروس رولز کمیٹی کی میٹنگ سیکرٹری محکمہ بہبود آبادی فضل نبی خان کی زیر صدارت منعقد ہوئی جس میں مختلف کیڈر کے سروس رولز کی منظوری بھی دی گئی۔
    دریں اثنا حکومت خیبر پختونخوا نے فوری طور پر عوامی مفاد میں محکمہ قانون کے ڈپٹی سولیسیٹر شکیل اصغر ( بی ایس۔19) ( زیر تبادلہ بطور ڈسٹرکٹ اٹارنی دیر بالا ) کو تبدیل کر کے بحیثیت ایڈیشنل سیکرٹری ( رائے ) محکمہ قانون تعینات کر دیا ہے۔اس امر کا اعلان اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔

  • error: Content is protected !!