Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ٹورازم کارپوریشن کانوجوانوں کیلئے واٹرسپورٹس اور ایڈونچرٹورازم ایونٹ منعقد کرنے کا فیصلہ

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ) ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا نے ملک بھر اورخصوصاً صوبہ کے نوجوانوں کو واٹر سپورٹس اور ایڈونچر ٹورازم کی سہولت ایک ساتھ مہیا کرنے کیلئے 4نومبر 2017کو خانپورجھیل میں” لہروں کو شکست دو”(Beat the waves )کے نام سے ایونٹ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں ایک ہی روز 18مختلف سرگرمیوں کاانعقاد کیا جائیگا، ان سرگرمیوں میں جیٹ سکی ،ویک ٹیوب، فیملی کشتی رانی، زِپ لائننگ، شوٹنگ، آرچری، ساحل پر والی بال ، ٹریچر ہنٹ، انسٹرومنٹل موسیقی ، رباب منگے، کھانے پینے کی اشیاء،انفرادی کشتی رانی ،ہائیکنگ اینڈ ٹریکنگ، پتنگ بازی، بون فائر، رسہ کشی،کتابوں کا مطالعہ سمیت دیگر شامل ہیں،ایونٹ میں شرکت کیلئے پشاور سے خانپوراور واپس پشاور تک ٹرانسپورٹ کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی جس میں ٹورازم انفارمیشن سنٹر پشاور صدر سے خانپورجھیل کیلئے روانہ ہونگے، ان خیالات کا اظہار سیکرٹری محکمہ سیاحت ،ثقافت،کھیل،آثارقدیمہ ، میوزیم و امورنوجوانان محمد طارق نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا،اس موقع پرمنیجنگ ڈائریکٹر ٹورازم کارپوریشن مشتاق احمد خان، انچارج ایونٹس حسینہ شوکت بھی موجود تھیں،سیکرٹری محمدطارق نے انچارج ایونٹس حسینہ شوکت کو ایونٹ بہترین انداز میں منعقد کرتے ہوئے کہاکہ خانپورجھیل کو سیاحوں کیلئے آباد کیاجائے تاکہ سیاح کثیر تعداد میں اس علاقے کا رخ کریں، انچارج ایونٹس حسینہ شوکت کا اس موقع پر کہناتھاکہ ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا کی کوشش ہے کہ پرائیویٹ سیکٹر کوصوبہ میں سیاحت کے فروغ کیلئے ساتھ لیکر چلیں اور اس ایونٹ کے انعقاد میں پرائیویٹ سیکٹر کو ساتھ منسلک کیا ہے تاکہ ان واٹرسپورٹس اورایڈونچر سرگرمیوں کے انعقاد کاسلسلہ جاری رہے ،اس ایونٹ میں نوجوانوں کو ایک ہی روز ایک ہی مقام پر 18مختلف سرگرمیاں میسر ہونگی جس سے لطف اندوز ہوسکیں گے ،راضح رہے کہ اس ایونٹ کا حصہ بننے کیلئے ٹورازم کارپوریشن کی ویب سائٹ www.kptourism.com پر رجسٹریشن کی جاسکتی ہے تاہم اس کیلئے رجسٹریشن فیس صرف 1500 فی کس مقرر کی گئی ہے ،رجسٹریشن فیس مقرر کرنے کا مقصد رجسٹرڈ نوجوانوں کیلئے ان تمام ایونٹس کو بہتر انداز میں منعقد کرنا اور ان کی شرکت یقینی بنانا ہے تاہم اس میں یہ تمام سہولیات سمیت پشاور سے خانپور اورواپس پشاور تک ٹرانسپورٹ بھی فراہم کی جائیگی ، ان تمام ایونٹس میں شرکت کیلئے عمر کی کم سے کم حد 15سال مقرر کی گئی ہے۔


شیئر کریں: