Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ریشن، چارسال بعد ایم این اے کی فنڈسے بحالی کا کام شروع کردیا گیا۔۔عمائدین ریشن

Posted on
شیئر کریں:

ریشن ، چار سال بعد پینے کے پانی کی فراہمی، نہر کی تعمیر نو اور کھیتوں سے سیلاب کا ملبہ ہٹانے کا کام شروع کردیا گیا۔سیاسی قائدین متاثرین کی حالت پر رحم کریں، عمائدین ریشن
چترال(نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال سیلاب میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقے ریشن میں بحالی کا کام چار سال کے انتظار کے بعد بالاخر شروع کردیا گیا۔ایم این اے شہزادہ افتخار الدین کے فنڈز سے ریشن گول کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے علاوہ نہر کی تعمیر نو اور کھیتوں سے ملبہ ہٹانے پر کام جاری ہے۔ علاقے کے عمائدین علی دوست خان، امیرالدین صوبیدار، کریم علی، خیبر بیگ اور ابولیث رامداسی نے چترال ٹائمز کو بتایا کہ 2014کے تباہ کن سیلاب نے ریشن کا نقشہ ہی بدل کر رکھ دیا تھا۔ ریشن نالہ کے آس پاس تمام رہائشی مکانات، باغات اور کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں اور سینکڑوں افراد سرچھپانے کے لئے چھت کی سہولت سے بھی محروم ہوگئے۔ اپرچترال کو بجلی فراہم کرنے والا ریشن ہائیڈل پاور اسٹیشن بھی تین سال سے بحالی کا منتظر ہے۔ انہوں نے ریشن کی بحالی کا منصوبہ شروع کرنے پر ایم این اے کو خراج تحسین پیش کیا۔ عمائدین ریشن نے سابق ایم این اے مولانا عبدالاکبر، ایم پی ایز اور ضلع ناظم سے درخواست کی کہ سیلاب متاثرین کے نام پر سیاست سے گریز کیا جائے۔ متاثرین کی بحالی تمام سیاسی جماعتوں، مرکزی ، صوبائی اور ضلعی حکومت کی مشترکہ ذمہ داری تھی۔ اب جبکہ بحالی کے لئے فنڈز منظور ہوچکے ہیں اور آبادکاری کا کام شروع ہوچکا ہے۔ سیاسی مفادات کی بنیاد پر بیانات سے متاثرین کی بحالی و آبادکاری کا کام متاثر ہوسکتا ہے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ منتخب نمائندے ریشن بجلی گھر کی فوری بحالی کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے۔


شیئر کریں: