Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

دروش کو تحصیل کادرجہ دینے پر تجاریونین کے رہنماؤں کا اظہار تشکر

شیئر کریں:

چترال ( نمایندہ چترال ٹائمز ) دروش کے سیاسی رہنماؤں اور تجار یونین کے عہدہ داروں نے دروش ٹاؤن کو تحصیل کا درجہ دینے پر انتہائی خوشی کا اظہار کیا ہے ۔ اور اس سلسلے میں وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک اور صوبائی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اسے ایک قابل تحسین اقدام قرار دیا ہے ۔ منگل کے روز صدر تجار یونین دروش حاجی شاد محمد ، نائب صدر حاجی گُل نواز ، جنرل سیکرٹری عبدالباری اور سابق ناظم دروش حیدر عباس نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دروش تحصیل کے قیام کو صوبائی حکومت کے اہم کارنامے سے تعبیر کیا ۔ اور کہا ۔ کہ اب دروش کے مسائل دروش ہی میں حل کرنے میں مدد ملے گی ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ نئی تحصیل کے قیام سے دروش میں ٹی ایم اے سمیت کئی اداروں کا قیام عمل میں لایا جائے گا ۔ اور گھر کی دہلیز پر دروش کے عوام کے مسائل حل ہونے سے وقت اور وسائلکے ضیاع سے نجات مل جائے گی ۔ جبکہ نئے دفاتر کے قیام سے کئی نئی آسامیوں پر بے روزگار نوجوان کھپائے جائیں گے ۔ انہوں نے دروش تحصیل کے قیام کے سلسلے میں جدو جہد کرنے پر تحریک انصاف کی ضلعی قیادت ،تحصیل قیادت دروش ،ایم پی اے چترال بی بی فوزیہ اور فرزند دروش رضیت باللہ کا شکریہ ادا کیا ۔ جن کی مسلسل کوششوں کے نتیجے میں دروش کو تحصیل کا درجہ دیا گیا ۔ اور دروش کے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا ہو ا ۔ انہوں نے وزیر اعلی سے تحصیل دروش کا دورہ کرنے کا مطالبہ کیا ۔ اورکہا ۔ کہ دورۂ چترال کے موقع پر وزیر اعلی کا فقیدالمثال استقبال کیا جائے گا ۔

drosh press confrence

 


شیئر کریں: