Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ڈائریکٹر یٹ جنرل آف انفارمیشن کے دس افسران کی گریڈ اٹھارہ میں ترقی اورتعیناتیوں کے احکامات جاری

شیئر کریں:

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) ڈائریکٹر یٹ جنرل آف انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشنز کے دس افسران کی گریڈ اٹھارہ میں باقاعدہ طور پر ترقی کے بعدان کی عوامی مفاد میں تقرریوں اور تبادلوں کے احکامات جاری کئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر انفارمیشن ؍انفارمیشن آفیسر وحید اللہ( بی ایس۔17،پرسنل بی ایس۔18) کو تبدیل کر کے بحیثیت ڈپٹی ڈائریکٹر ؍آر آئی او مالاکنڈ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر انفارمیشن ؍انفارمیشن آفیسر گل کریم( بی ایس۔17،پرسنل بی ایس۔18) کو تبدیل کر کے بحیثیت ڈپٹی ڈائریکٹر؍ آر آئی او مردان ،ڈپٹی ڈائریکٹر ؍انفارمیشن آفیسراحمد جان( بی ایس۔18) کو تبدیل کر کے بحیثیت ڈپٹی ڈائریکٹر؍ آر آئی او بنوں تعینات کیا گیا ہے۔اسی طرح اسسٹنٹ ڈائریکٹر انفارمیشن؍انفارمیشن آفیسر عطاء الحق(بی ایس۔17؍پرسنل بی ایس۔18) اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر؍ انفارمیشن آفیسرمسز یاسمین ارشد(بی ایس۔17؍پرسنل بی ایس۔18) ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر انفارمیشن ؍انفارمیشن آفیسرسلیم خان( بی ایس۔17،پرسنل بی ایس۔18)، اسسٹنٹ ڈائریکٹر انفارمیشن ؍انفارمیشن آفیسرمحمد عمران( بی ایس۔17،پرسنل بی ایس۔18) کو بحیثیت ڈپٹی ڈائریکٹر ڈائریکٹ جنرل آف انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشن پشاور میں برقرار رکھا گیا ہے اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر انفارمیشن ؍پی آر او ٹو چیف منسٹربہرہ مند جان( بی ایس۔17،پرسنل بی ایس۔18)کوبحیثیت پریس سیکرٹری برائے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا تعینات کیا گیا ہے جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر انفارمیشن ؍انفارمیشن آفیسر؍ آر آئی او مالاکنڈ غازی الرحمن( بی ایس۔17،پرسنل بی ایس۔18)اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر انفارمیشن ؍انفارمیشن آفیسر؍ آر آئی او مردان ضمیر گل( بی ایس۔17،پرسنل بی ایس۔18) کو ڈائریکٹریٹ جنرل انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشن پشاور کو رپورٹ کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ان احکامات کااعلان محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے کیا گیا۔


شیئر کریں: