Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

صوبہ کے آثارقدیمہ اورکالاشی ثقافت کے تحفظ واشاعت کے منصوبوں کی منظوری دیدی گئی

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ) حکومت خیبرپختونخوا نے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت صوبہ میں آثارقدیمہ کی ریسرچ، کھیلوں کی ترقی کیلئے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام اورکالاشی ثقافت کے فروغ اور ترقی سمیت تحصیل سطح پر مزید نئے پلے گراؤنڈز کی تعمیرکی منظوری دیدی ، اس بات کا فیصلہ گزشتہ روز ڈیپارٹمنٹل ڈیویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (ڈی ڈی ڈبلیو پی) کے اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت محکمہ کھیل، ثقافت، سیاحت، آثارقدیمہ، میوزیم و امور نوجوان کے سیکرٹری محمد طارق نے کی ، تفصیلات کے مطابق صوبہ کے نوجوان کھلاڑیوں کو پلیٹ فارم مہیا کرنے اورکھیلوں کے میدان میں آگے لانے کیلئے سپورٹس کی12کھیلوں میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کرنے اور ساتھ ہی صوبہ میں موجود آثارقدیمہ کے تحفظ،نئے تلاش کرنے کیلئے ان کی کھدائی،انکی رونمائی اور اشاعت کے منصوبے کی منظوری دی گئی جبکہ اس کے علاوہ کالاش کی ثقافت کے فروغ، تحفظ اور اسکی ترقی کیلئے بھی اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ، اجلاس میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت تحصیل سطح پر پلے گراؤنڈز بنانے اور موجودہ گراؤنڈز کی تزہین و آرائش کی منظوری دی جن میں ڈیرہ اسماعیل خان میں پنیالہ تحصیل پہاڑپور میں پلے گراؤنڈ کیلئے 15ملین روپے، ایبٹ آباد میں دم توڑ میں پلے گراؤنڈزکیلئے.535 26 ملین روپے، بنوں میں میراخیل پلے گراؤنڈز کی تزہین و آرائش کیلئے 04.58ملین روپے، ڈسٹرکٹ سوات میں کواڑی کے علاقہ میں پلے گراؤنڈ کیلئے 02.289ملین روپے،سپورٹس ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کیلئے 53.3662 ملین روپے ، کالاش قبیلے کی ثقافت کے فروغ اور ترقی کیلئے 60ملین روپے ، آثارقدیمہ کی تلاش ، تحفظ اور اشاعت کیلئے 50.00ملین روپے کے پی سی ون کی منظوری دی گئی ہے جبکہ اس کے علاوہ سوات میں جی ڈی سی مٹہ پلے گراؤنڈ اور مالم جبہ میں سیاحوں کیلئے پکنک سپاٹس کے قیام کی بھی منظوری دی گئی۔


شیئر کریں: