Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

مسیحی برادری چترال کے تمام مسائل ترجیحی بنیاد پرحل کئے جائیں گے؍ایم پی اے سلیم خان

Posted on
شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز)ممبر صوبائی اسمبلی سلیم خان نے ہفتہ کے روزچترال کے مسیحی برادری کے مسائل سننے کے لئے ایلڈربابرمسیحی اوراقلیتی لیڈی کونسلرربیکہ شہزادی کے دعوت پرپروگرام میں شرکت کی ۔مسائل سننے کے بعدایم پی اے سلیم خان نے بنیادی مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرتے ہوئے کہاکہ متعلقہ حکام سے مشورہ کرکے مسائل حل کرونگا۔انہوں نے کہاکہ جو لوگ تقربیا10سالوں سے چترال میں رہائش پذیرہیں اورنوکریاں کررہے ہیں اُن کے ڈومیسائل چترال میں بنائیں جائینگے اور رسوئیپرکی نوکریاں ترجیحی بنیادوں پرمسیحی برادری کودی جائے گی ۔انہوں نے چرچ کے لئے 3لاکھ روپے کااعلان بھی کیا اوردیگرمسائل حل کرنے کی بھی یقین دہانی کی۔اس موقع پر پنجکوٹ پارٹی ورکروں نے ایم پی اے کواپنے مسائل سے اگاہ کیااُن کوبھی حل کرنے کاوعدہ کیا۔


شیئر کریں: