Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ریشن بجلی گھر کی بحالی تک پیسکو سے بجلی لیکر سب ڈویژن مستوج کے صارفین کو فراہم کی جائیگی۔۔ سردار حسین

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال سے صوبائی اسمبلی کے رکن سید سردار حسین شاہ نے گزشتہ روز صوبائی اسمبلی کی کمیٹی برائے سسٹنیبل ڈویلپمنٹ گول ٹاسک فور س کی اجلاس میں ایک قرار داد پاس کرانے میں کامیاب ہوگئے جس میں گولین گول ہائیڈروپاؤر پراجیکٹ سے سب ڈویژن مستوج کے ان دیہات کو بجلی دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے جنہیں پیڈو کے ریشن گاؤں میں سیلاب برد بجلی گھر سے بجلی دی جارہی تھی ۔ جبکہ مذکورہ اجلاس کی صدارت بھی سردار حسین خود کررہے تھے ۔ پشاور سے ٹیلی فون پر چترال ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس قرارداد پر تمام ارکین کمیٹی نے اتفاق کرتے ہوئے متفقہ طور پر منظور کرلیاہے۔ جس میں صوبائی حکومت سے بھرپور مطالبہ کیا گیا ہے کہ اس سال دسمبر میں گولین بجلی گھر کی پہلی یونٹ کو چالو کیا جارہا ہے اور وزیر اعظم کی directiveکے مطابق جوٹی لشٹ میں گرڈ اسٹیشن بھی تکمیل کے آخری مراحل میں ہے جس کے ذریعے چترال کو 30میگاواٹ بجلی دی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ قرارداد میں صوبائی حکومت پر زور دیا گیا ہے کہ ریشن کی 4.2میگاواٹ بجلی گھر کی تعمیر نو تک سب ڈویژن مستوج میں پیڈو کے 21ہزار صارفین کو اندھیروں میں رکھنا سراسر ناانصافی ہے جبکہ پیسکو کے پاس بجلی کی بڑی مقدار دسمبر سے دستیاب ہوگی۔ قرار داد میں مطالبہ کیاگیا ہے کہ دسمبر سے پہلے صوبائی حکومت اورمحکمہ پیڈو کو پیسکو کے ساتھ اس سلسلے میں ضروری کاروائی مکمل کرنا چاہئے اور اس کے ساتھ ساتھ سب ڈویژن مستوج میں ٹرانسمیشن لائن اور ٹرانسفرمروں کی ضروری مرمت کا کام مکمل کرے جوکہ گزشتہ تین سالوں سے بے کار پڑی خراب ہوگئے ہیں۔

map sardar Hussain chairs a SDG task force kp


شیئر کریں: