Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ڈپٹی کمشنر چترال کی ڈی ایچ کیو ہسپتال کا اچانک معائنہ ، مفت ادویات کی عدم فراہمی پر برہمی کا اظہار

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) ڈپٹی کمشنر چترال ارشاد سودھر نے جمعرات کے روز ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کا اچانک معائنہ کے دوران ایمرجنسی وارڈ وں میں مفت ادویات کی عدم فراہمی پر سخت برہمی کا اظہارکیااور تساہل کے مرتکب اہلکاروں کی گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ صوبائی حکومت کے ہدایات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ہسپتال کے داخل مریضوں کو مفت ادویات فراہم نہ کرنے اور مریضوں کو سروس دینے میں کسی قسم کی سستی اور کاہلی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر منہاس الدین اور اے سی چترال عبدالاکرم خان کی معیت میں ہسپتال کا معائنہ کرتے ہوئے وہ مختلف وارڈوں میں داخل مریضو ں کے پاس گئے اور ان کی مزاج پرسی کرتے ہوئے ہسپتال میں دی جانے والی سہولیات کے بارے میں تفصیل سے پوچھا ۔ اس دوران مریضوں نے ہپسپتال کی طرف سے مفت نہ ملنے کی شکایت کردی جس پر انہوں نے اپنا موبائل نمبر03337549025 مریضوں اور ان کے تیمارداروں کو لکھواتے ہوئے کہاکہ جب بھی ان سے ادویات باہر سے خرید کرلانے کو کہا جائے تو ان سے رابطہ کیا جائے۔ انہوں نے ہسپتال کی صفائی کے معیار پر عدم اطمینان کا اظہا رکیا اور صفائی کی ناقص انتظام پر ڈیوٹی پر مامور سپروائزر کے خلاف بھی کاروائی کا حکم دے دیا۔

4

3


شیئر کریں: