Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

متعدد افسران کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری

شیئر کریں:

پشاور( چترال ٹائمز رپورٹ )حکومت خیبر پختونخوا نے فوری طور پر عوامی مفاد میں تین افسران کے تبادلوں و تعیناتیوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سیکرٹری ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ داؤد خان(پی سی ایس۔ایس جی۔بی ایس۔20) کو تبدیل کر کے ا ن کو بحیثیت سیکرٹری سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ اسپیشل سیکرٹری محکمہ صحت صلاح الدین(پی سی ایس۔ایس جی۔بی ایس۔20) کو تبدیل کر کے ان کو بحیثیت ڈائریکٹر جنرل صوبائی محتسب خیبر پختونخوا اور فلائٹ لیفٹیننٹ(ریٹائرڈ) کامران رحمان خان(پی اے ایس۔بی ایس۔20) کوڈائریکٹر جنرل صوبائی محتسب خیبر پختونخوا سے تبدیل کر کے ان کو محکمہ ٹرانسپورٹ میں بحیثیت سیکرٹری تعینات کر دیاگیا ہے۔اس امر کااعلان اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کئے گئے ایک اعلامیے میں کیاگیا۔

دریں اثناحکومت خیبر پختونخوا نے فوری طور پر عوامی مفاد میں سیکشن آفیسر(ایچ آر ڈی ونگ)اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ شاہ نواز نوید(پی ایم ایس۔بی ایس۔17) کو تبدیل کر کے ان کو اپنی ہی تنخواہ اور سکیل میں اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں بحیثیت ڈپٹی سیکرٹری(ایچ آر ڈی ونگ ) تعینات کر دیا ہے۔اس امر کااعلان اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کئے گئے ایک اعلامیے میں کیا گیا۔
اسی طرح حکومت خیبر پختونخوا نے ڈائریکٹر ایس ڈی یو محکمہ منصوبہ سازی و ترقی شاہد علی کریم(او ایم جی۔بی ایس۔18) کی خدمات واپس کرتے ہوئے انہیں اسٹبلشمنٹ ڈویژن اسلام آباد رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اس امر کااعلان اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخواکی جانب سے جاری کردہ ایک ا علامیے میں کیاگیا۔
مینجنگ ڈائریکٹر پی کے ایچ hi پشاور انجینئر محمد عزیر کے سینئر مینجمنٹ کورس کے لئے جانے کے نتیجے میں حکومت خیبر پختونخوا نے عوامی مفاد میں سیکرٹری محکمہ مواصلات و تعمیرات محمد آصف(سروس سی اینڈ ڈبلیو۔بی ایس۔20)کو مینجنگ ڈائریکٹر PKHA پشاور کی پوسٹ کا اضافی چارج بھی تاحکم ثانی تفویض کر دیا ہے۔دریں اثناء حکومت خیبر پختونحوا نے بورڈ آف ریونیو میں کمپیوٹرائزیشن آف لینڈ ریکارڈ کے پراجیکٹ ڈائریکٹر امین الحق(پی سی ایس۔ای جی۔بی ایس۔20) کو فوری طور پر عوامی مفاد میں تبدیل کر کے بحیثیت سیکرٹری سائنس ٹیکنالوجی اینڈ ا نفارمیشن ٹیکنالوجی تعینات کر دیا ہے۔ان امور کا اعلان اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کے جاری کردہ دو الگ الگ اعلامیوں میں کیاگیا۔


شیئر کریں: