Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

دو ڈسٹرکٹ سپیشلسٹس انستھیزیاکے فوری تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری

Posted on
شیئر کریں:

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) ڈسٹرکٹ سپیشلسٹ انستھیزیا ڈاکٹر محمد اسماعیل ( بی ایس۔18) کی سینئر ڈسٹرکٹ سپیشلسٹ (بی ایس۔19) کی پوسٹ پر ترقی کے نتیجے میں مجاز حکام نے دو ڈسٹرکٹ سپیشلسٹس انستھیزیا کے فوری طور پر تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سینئر ڈسٹرکٹ سپیشلسٹ انستھیزیا ڈاکٹر محمد اسماعیل ( بی ایس۔19) کو میٹرنٹی ہسپتال پشاور سے تبدیل کر کے نصیر اللہ خان بابر میموریل ہسپتال پشاور میں سینئر ڈسٹرکٹ سپیشلسٹ انستھیزیا ( بی ایس۔19)کی پوسٹ پر اور نصیر اللہ خان بابرمیموریل ہسپتال پشاور میں سینئر ڈسٹرکٹ سپیشلسٹ انستھیزیا ( بی ایس۔19) کی پوسٹ پر ایڈجسٹ کی گئی ڈسٹرکٹ سپیشلسٹ انستھیزیا ( بی ایس۔18 ،ایڈہاک ) ڈاکٹر عقیلہ خان کو تبدیل کر کے میٹرنٹی ہسپتال پشاور میں ڈسٹرکٹ سپیشلسٹ انستھیزیا ( بی ایس۔18) کی پوسٹ پر تعینات کر دیا ہے۔اس امر کا اعلان محکمہ صحت حکومت خیبر پختونخوا کے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔


شیئر کریں: