Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پا ک آرمی کے زیر اہتمام جشن آزادی جیپ ریلی کے انتظامات کو آخری شکل دینے کے سلسلے میں اجلاس

Posted on
شیئر کریں:

چترال (چترال ٹائمز رپورٹ) پا ک آرمی کے زیر اہتمام جشن آزادی جیپ ریلی کے انتظامات کو آخری شکل دینے کے سلسلے میں کمانڈنٹ چترال سکاوٹس کرنل معین کے زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ ایسے پروگرامات ترتیب دئیے جائیں کہ لوگوں میں حب الوطنی کا جذبہ مزید ذیادہ ہو اور قومی ہم آہنگی مزید مضبوط بنیادوں پر استوار ہو اور ہم ستر سال پہلے حاصل کی ہوئی آزادی کی نعمت سے نئی نسل کو شعوری طو رپر آگاہی دے سکیں۔ ڈسٹرکٹ پولیس افیسر سید علی اکبر شاہ، اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالاکرم، پولو ایسوسی ایشن کے صدر شہزادہ سکندر الملک، فور بائی فور کلب کے شہزادہ رضا ء الملک ، چترال سکاوٹس کے ونگ کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل آفتاب اوردوسروں کی موجودگی میں ایک غیر معمولی اجلاس میں کمانڈنٹ نے پروگرام کو آخری شکل دیتے ہوئے فیصلہ کیاکہ 20اکتوبر کو پولو گراونڈ چترال میں پولو کی ایک نمائشی میچ اور رنگارنگ پروگرامات کے بعد چترال کے قافلے کو رخصت کیا جائے گا جوکہ بیس جیپوں پرمشتمل ہوگی اور شندور میں رات گزارنے کے بعد جگلوٹ گلگت سے ہوتے ہوئے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں احتتام پذیر ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ کور کمانڈر پشاور اور جنرل افیسر کمانڈنگ سوات کا اس تقریب میں شرکت متوقع ہے ۔ اس موقع پر یہ فیصلہ بھی ہواکہ قافلے کا شندور پہنچنے تک مختلف مقامات کوراغ، مستوج اور لاسپور میں پرتپاک استقبال کیا جائے گا۔

chitral scout


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged , ,
112