Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال میں سپورٹس ایسوسی ایشن نیٹ ورک کا قیام

Posted on
شیئر کریں:

چترال(ڈیلی چترال) سپورٹس پوری دنیا میں صنعت کا درجہ اختیار کر نے کے باوجود ضلع چترال کے اندر سپورٹس کو حکومتی اور غیر حکومتی اداروں کی طرف سے کوئی اہمیت نہیں دی جاتی ہے۔ جس کے باعث چترال کے اندر بے لگام سپورٹس، غیر متعلقہ افراد کیطرف سے سپورٹس کو اپنی ذاتی مفادات اور کاروبار کا ذریعہ بنایا گیا ہے۔ دوسری طرف ضلعی حکومت اور انتظامیہ کی طرف سے سپورٹس پالیسی کو پس وپشت ڈالنا، سپورٹس سرگرمیوں کے حوالے سے قانون سازی کا فقدان، نوجوان کھلاڑیوں کی عدم سرپرستی، کھیل کے مقابلوں کے انعقاد طریقہ کار کے مطابق نہ ہونا، کھیلوں کے لئے فنڈ کا مختص نہ ہونا یا فنڈ کا استعمال شفاف طریقے سے نہ ہو نے کے باعث تمام کھیل زبوں حالی کا شکار ہیں۔ ان تمام امور پر غور و خوص اور مستقبل میں ان مسائل کے حل کیلئے سلسلے تمام کھیلوں کے اسیوسی ایشن کے نمایندگان کا اجلاس آج مورخہ 14مئی 2017بعمل 10بجےچترال کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی۔ اجلاس کی صدرات پولو ایسوسی ایشن کے صدر شہزادہ سکندر الملک نے کی۔ اجلاس میں پولو، فٹ بال، بیٹ منیٹن، ٹیبل ٹینس، رسہ کشی، والی بال، پیرا گلائڈینگ ، 4×4ایسوی ایشن کے نمایندگان نے شرکت کی۔ اجلاس میں مذکورہ بالا امور پر تفصیلی بحث و مباحثہ ہوا اور ان مسائل کی تدارک اور حل کر نے کے حوالے سے اجتماعی اور مربوط کوششوں کے آغاز کر نے پر مکمل اتفاق کیا گیا۔ اجلاس میں اجتماعی اور مربوط کوششوں کے لئے سپورٹس ایسوی ایشن نیٹ ورک کے قیام کو ناگزیر قرار دیا گیا۔ شرکاء اجلاس نے اس امرپر زور دیا جب تک تمام ایسوی ایشنز کا ایک نمایندہ تنظیم نہیں ہوگا ان مسائل کا حل اور کھیلوں کے انعقاد اور کھیل کے میدان میں نوجوانوں کھلاڑیوں کے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر مواقع پیدا کرنا بہت مشکل ہو گا۔ طویل گفتگو کے بعد شرکاء اجلاس نے سپورٹس ایسوی ایشن نیٹ ورک کے قیام پر متفقہ فیصلہ کیا۔ اس سلسلے میں عبوری طور پر چھ مہینے کے لئے ایک مختصر کابینے کی تشکیل کی منظوری دے دی گئی۔ جس کے مطابق جناب شھزادہ سیکندر الملک صدر، حسین احمد جنرل سیکرٹری، معز الدین بہرام جائنٹ سیکرٹری ,  ظفر علی شاہ المعروف گل آغا کو پر یس سیکرٹر ی منتخب کیا گیا۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ ہو ا کہ مورخہ 22مئی کو سپورٹس conventionمنعقد کیا جائے گا۔ جس میں تمام ایسوی ایشنز کے کابینے کے افراد شرکت کریں گے اور سپورٹس ایسوی ایشن نیٹ ورک کی توسیع و توثیق کی جائے گی۔ اس اجلاس میں دروشں، بونی، ایوں، مستوج، گرم چشمہ اور کوہ سے نمایندگان کا بھی چناؤ کیا جائے گا۔ اجلاس میں 16تاریخ سے پولو ٹورنمنٹ کے انعقاد کے حوالے سے تمام نمایندگان ایونٹ میں شرکت اور اس حوالے سے اپنے بھرپور کردار ادا کر نے پر بھی اتفاق کیا اور اس سلسلے میں ہر قسم کی تعاون کر نے پر یقین دہانی کیں۔

 


شیئر کریں:
Posted in Uncategorized
5409