Chitral Times

Dec 1, 2022

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

Forest catches fire in Kesu اردو

Posted on
شیئر کریں:

چترال کے معروف جنگل ژاژگا میں آگ لگنے سے سینکڑوں دیودار کے درخت جل کر خاکستر ہو گئے
چترال( محکم الدین) چترال کے معروف جنگل ژاژگا میں آگ لگنے سے سینکڑوں دیودار کے درخت جل کر خاکستر ہو گئے ۔ جبکہ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہو سکی ہے ۔ مقامی ذرائع کے مطابق کیسو کے جنگل ژاژگا کے مقام پر پرشتوٹیک سے ملحق پولیردووٹیک میں گذشتہ رات آگ لگی ۔

forest fireجس سے ذرائع کے مطابق ایک وسیع رقبے پر پھیلے ہوئے دیودار کے جنگلات آگ کی لپیٹ میں آئے اور جل کر خاکستر ہو گئے ۔ اور مزید جنگلات کے جلنے کا سلسلہ جاری ہے ۔ مذکورہ جنگل کا ایک سرا جنجریت کوہ سے جا ملتا ہے اور انتہائی گھنے جنگل کے نام سے جانا جاتا ہے ۔ آگ بجھانے کیلئے مقامی لوگ جنگل کی طرف جا چکے ہیں ۔ تاہم آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا ہے ۔ اور آگ بجھانے میں مشکلات پیش آرہی ہیں ۔ چترال میں ہر سال جنگل میں آگ لگنے کے واقعات ہوتے ہیں ۔ لیکن محکمہ فارسٹ کے پاس آگ بجھانے کے لئے کوئی سسٹم موجود نہیں ہے ۔ جس کی وجہ سے آگ لگنے کے ایسے واقعات میں کروڑوں روپے مالیت کے قدرتی جنگلات آگ کی نذر ہو جاتے ہیں ۔ ادارے کی طرف سے ایسے واقعات کا سبب بننے والے افراد کی تفتیش اور مرتکب افراد کو سزا دینے کا بھی عمل موجود نہیں ۔ جس کی وجہ سے قدرت کے یہ نایاب باغات دن بدن تباہ ہو رہے ہیں ۔ جبکہ دوسری طرف حکومت ان کی افزائش کے نام پر اربوں روپے خزانے سے خرچ کرتی ہے


شیئر کریں: