
20سے30دسمبرتک صبح دس بجے سے دن ایک بجے تک چترال میں بجلی بندرہیگی..پیسکو
چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) ایکسین پیسکو(واپڈا) کی طرف سے جاری ایک اعلامیہ کے مطابق چترال کے دونوںاضلاع میں 20دسمبرسے 30دسمبر2019 تک صبح دس بجے سے سہ پہر1بجے تک بجلی بندرہییگی. بجلی بند کرنے کا جواز شاخ تراشی بتایا گیاہے . لوڈشیڈنگ 11kvدروش فیڈرون اورفیڈر ٹو کے ساتھ چترال ایکسپریس فیڈر اورجوٹی لشٹ فیڈرمیں درجہ ذیل شیڈول کے مطابق ہوگی. جس کی باقاعدہ منظوری سپرنٹنڈنگ انجینئرپیسکو سوات نے دی ہے . لوڈشیڈنگ چترال میںایک دن ایکسپریس فیڈر اوردوسرے دن جوٹی لشٹ فیڈر میں ہوگی . جس کی وجہ سے اپرچترال میں بھی لوڈشیڈنگ ہوگی.