Chitral Times

Jul 17, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

  04 فروری تک ملک میں مزید بارش /برفباری جبکہ چند مقامات پر شدید بارش /برفباری کی پیشگوئی

Posted on
شیئر کریں:

  04 فروری تک ملک میں مزید بارش /برفباری جبکہ چند مقامات پر شدید بارش /برفباری کی پیشگوئی

اسلام آباد ( چترال ٹائمزرپورٹ ) 31 جنوری سے 04 فروری کے دوران ملک میں مزید بارش /برفباری جبکہ چند مقامات پر شدید بارش /برفباری کی پیشگوئی 02/03 فروری کو موسلادھار بارش کے باعث بلوچستان کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کے مطا بق مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک پر اثر انداز ہو رہا ہےجو 04 فروری تک برقرار رہے گا۔جس کے باعث بلوچستان میں 02 / 03 فروری کو نوکنڈی، دالبندین، چاغی، قلات، خضدار، لسبیلہ، آواران، تربت، کیچ، گوادر، جیوانی، پسنی، اورماڑہ، پنجگور، خاران، نوشکی، واشک، مستونگ، سبی، نصیر آباد، ژوب، شیرانی، بارکھان، موسیٰ خیل، کوہلو، جھل مگسی، لورالائی، زیارت، کوئٹہ، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ اور قلعہ سیف اللہ میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔

اسی طرح گلگت بلتستان/کشمیر میں 31جنوری سے04 فروری کے دوران گلگت بلتستان (دیامیر، استور، غذر، اسکردو، ہنزہ، گلگت، گا نچھے، شگر)، کشمیر (وادی نیلم، مظفر آباد، پونچھ، ہٹیاں،باغ،حویلی،سدھنوتی، کوٹلی،بھمبر،میر پور) میں وقفے وقفے سے درمیانی سے تیز موسلادھار بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
خیبر پختونخوا 31جنوری سے04 فروری کے دوران چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد ، مانسہرہ،ہری پور، کوہستان ، شانگلہ، بونیر، کرک،خیبر، پشاور،چارسدہ، نوشہرہ،صوابی، بونیر، باجوڑ،کرم ، وزیرستان ،کوہاٹ ،بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں وقفے وقفے سے درمیانی سے تیز موسلادھار بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

پنجاب/اسلام آباد 31جنوری سے01 فروری ،03 اور04 فروری کے دوران مری اورگلیات میں وقفے وقفے سے درمیانی سے تیز بارش اور برفباری متوقع ہے۔ 31جنوری سے01 فروری ،03 اور04 فروری کے دوران اسلام آباد/راولپنڈی،خطۂ پوٹھوہار ، منڈی بہاؤالدین، میانوالی، خوشاب، سرگودھا، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، فیصل آباد، جھنگ، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، ساہیوال اور اوکاڑہ میں ہلکی سے درمیانی بارش کی توقع۔ جبکہ ملتان، بھکر، لیہ، بہاولپور، بہاولنگر، ڈیرہ غازی خان اور رحیم یار خان میں بھی 02 اور03 فروری کو بارش کی توقع ہے۔

سندھ: 02 اور03 فروری کو سکھر، لاڑکانہ، دادو، میرپورخاص، کراچی، شہید بینظیر آباد، جیکب آباد اور کشمور میں ہلکی سے درمیانی بارش کی توقع۔ جبکہ صوبہ کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا ۔

ممکنہ اثرات اور احتیاطی تدابیر
02 اور 03 فروری کو موسلا دھار بارشوں کے باعث بارکھان، کوہلو، سبی، نصیر آباد، دالبندین اور خضدار کے مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے
31 جنوری اور 01 فروری کو مری، گلیات، ناران، کاغان، دیر، سوات، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، شانگلہ، استور، ہنزہ، اسکردو، وادی نیلم، باغ، پونچھ اور حویلی میں درمیانی سے شدیدبارش/ برفباری سے لینڈ سلائیڈنگ اوررابطہ سڑکیں بند ہونے کا خدشہ ہے۔ دریں اثنا بارش اور برفباری کے دوران سیاحوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ بارش پنجاب اور خیبر پختونخوا کے بارانی علاقوں میں فصلوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگی۔
اس دوران دھند کی شدت میں نمایاں کمی متوقع ہے۔ تمام متعلقہ اداروں کو اس دوران” الرٹ “رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
84869