Chitral Times

Nov 5, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

یکم تا 6 اگست ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کا امکان، چترال سمیت ملاکنڈ ڈویژن میں طغیانی کا خدشہ

Posted on
شیئر کریں:

یکم تا 6 اگست ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کا امکان، چترال سمیت ملاکنڈ ڈویژن میں طغیانی کا خدشہ

اسلام آباد ( چترال ٹائمزرپورٹ ) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے یکم تا 6 اگست ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی۔ این ڈی ایم اے ایڈوائزری کے مطابق طوفانی بارشوں سے مری، گلیات، مانسہرہ، کوہستان، چترال، دیر اور شانگلہ میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق طوفانی بارشوں سے بونیر، بنوں، کُرم، وزیرستان، ڈی آئی خان اور اورکزئی میں بھی طغیانی کا خدشہ ہے۔ ڈی جی خان، راجن پور، سلیمان اور کیرتھر رینج میں سیلابی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔ ایڈوائزری میں مزید کہا گیا ہے کہ موسلا دھار بارش ندی نالوں میں پانی کی سطح میں اضافے کا باعث بن سکتی ہے، جبکہ بالائی خیبر پختونخوا، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈسلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

این ڈی ایم اے نے صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز اور دیگر متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ متعلقہ ادارے ضروری مشینری اور انتظامی عملے کی دستیابی یقینی بنائیں۔ انتظامیہ دریا اور نالوں کے قریب مکینوں کو پانی کے بہاؤ میں متوقع اضافے سے آگاہ کریں۔

این ڈی ایم اے کی ایڈوائزری میں مزید کہا گیا ہے کہ شہری بارش کے دوران بجلی کے کھمبوں اور کمزور تعمیرات سے دور رہیں۔

 

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
91571