Chitral Times

Feb 17, 2025

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

یو این ڈی پی گلگت بلتستان اورچترال کے چوبیس دیہات میں ارلی وارننگ سسٹم “نصب کرے گی

شیئر کریں:

غذر(کریم رانجھا) ؔ UNDPگلگت بلتستان اور چترال کے چوبیس دیہات میں ” ارلی وارننگ سسٹم “نصب کرے گی،گلیشئیر سے متاثر ہونے والے آبادیوں کو محفوظ بنانے کے لئے دیگر حکومتی اداروں کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں،غذر کے دومقامات پر نظام کی تنصیب کے لئے کام جاری ہے۔پراونشل کوآرڈینیٹر یونائیٹڈ نیشنز ڈویلپمنٹ پروگرام عبدالباسط نے بالائی اشکومن کے گاؤں برصوات میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ UNDPگزشتہ چند سالوں سے گلگت بلتستان اور چترال میں گلئشیرز سے ممکنہ طور پر متاثر ہونے والے چوبیس دیہات میں سیلاب کی پیشگی اطلاع دینے والے نظام کی تنصیب پر کام کررہی ہے۔اس سلسلے میں GLOF 2پراجیکٹ پر تیزی سے کام جاری ہے۔پہلے فیز میں سات دیہات منتخب کئے گئے ہیں جن میں ضلع غذر کے گاؤں برصوات اور درکوت شامل ہیں۔اس نظام کی تنصیب کے لئے محکمہ موسمیات کے ماہرین پر مشتمل ایک خصوصی ٹیم ان دنوں مذکورہ گلیشئیرز کا سروے کررہی ہے،رواں سال کے اختتام تک ان سات مقامات پر ارلی وارننگ سسٹم نصب کردیا جائے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اس مقصد کے لئے محکمہ موسمیات،جی بی ڈی ایم اے،محکمہ جنگلات سمیت دیگر سرکاری محکموں کا تعاون بھی حاصل ہے۔اس سسٹم کے ساتھ ساتھ ویدر سٹیشنز کا قیام بھی عمل میں لایا جارہا ہے،پانی کی مقدار کو ماپنے کے لئے واٹر گیجز بھی نصب کئے جائیں گے۔سیلابی کٹاؤ روکنے کے لئے محکمہ جنگلات کے تعاون سے شجرکاری کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔اس نظام کو کامیاب بنانے کے لئے مقامی تنظیمات کو فعال بنایا جارہا ہے جس پر کام جاری ہے۔اس کے علاوہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے مقامی رضاکاروں کو ایمرجنسی ایکویپمنٹس فراہم کئے جائیں گے۔اس نظام کی تنصیب کا مقصدمقامی آبادی کو سیلاب سے پیشگی خبردار کرنا ہے تاکہ قیمتی انسانی جانوں کی حفاظت کو ممکن بنا یا جاسکے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
36876