Chitral Times

Mar 23, 2025

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

یوٹیلیٹی سٹورز پر وزیراعظم پیکیج کے تحت سیلز4ارب 56کروڑروپے سے زائد رہی..ترجمان

Posted on
شیئر کریں:

اسلام آباد (آئی آئی پی) یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن پر وزیراعظم پیکیج کے تحت سیلز 8جنوری سے 30جنوری تک 4ارب 56کروڑروپے سے زائد رہی۔یوٹیلیٹی سٹورکارپوریشن کے جاری اعداد شمار کے مطابق اسلام آباد میں 87کروڑ57لاکھ،کراچی میں 42کروڑ64لاکھ،لاہور میں 60کروڑ30لاکھ،ملتان میں 51کروڑ17لاکھ،ایبٹ آ باد میں 51کروڑ سے زائد،فیصل آ باد میں 46کروڑ34لاکھ،پشاور میں 48کروڑسے زائد،کوئٹہ میں 11کروڑ39لاکھ اور سکھر میں 18کروڑ98لاکھ روپے سمیت رہی۔وزیر اعظم پیکیج کے تحت1000اشیا سے زائد کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔ ملک بھر کے تمام یوٹیلیٹی سٹورز پر عوام کا رش لگ گیا ہے اور وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت عوام خریداری میں مصروف ہے اور بغیر کسی دقت اور پریشانی کے سستی اور معیاری اشیا سے مستفید ہو رہے ہیں وزیراعظم ریلیف پیکج کے ذریعے 8 جنوری سے ملک بھر کے یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی، دالیں، آٹا،گھی اور چاول پر خصوصی سبسڈی دی جارہی ہیں اسکے علاوہ یوٹیلیٹی سٹورز پر دستیاب 1000سے زائد اشیا کی قیمتوں میں بھی شاندار کمی کی گئی ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
31616