یوٹیلٹی سٹورز دوبارہ فعال، وزیراعظم کی طرف سے جنوری کے مہینے ریلیف پیکیج دینے کاعندیہ
چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) موجودہ حکومت کی ایک کاوش رنگ لے آئی، یوٹیلٹی سٹورزکارپوریشن آف پاکستان کو پہلی قسط ملنے کے بعد چترال کے یوٹیلٹی سٹورزمیںپھرسے رونقیںبحال ہونے لگیں. اتالیق بازاربائی پاس روڈ پرواقع سپرسٹورز کو دوبارہ بھردیا گیا ہے جہاںبازار سے سستا آٹا ودیگر اشیا ضرویہ کی دستیابی پرلوگوںمیں خوشی کی لہردوڑگئی اورتعجب کا بھی اظہارکررہے ہیںکہ گزشتہ ایک سال سے خالی سٹورز میں پھر سے سامان دستیاب ہوگئے ہیں. زرائع کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان جنوری 2020میں یوٹیلٹی سٹورز پر عوام کیلئے خصوصی پیکیج کا اعلان کرنے والے ہیں. جس سے لوگوںکومذید ریلیف ملے گا.