Chitral Times

Sep 11, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

یونیورسٹی آف چترال نے بی اے کے سالانہ امتحانات برائے 2018کیلئے داخلوں کا اعلان کردیا۔

شیئر کریں:

چترال ( چترال ٹائمز رپورٹ ) کنٹرولرامتحانات یونیورسٹی آف چترال ڈاکٹر عتیق احمد طارق کے دفتر سے جاری اعلامیے کے مطابق جامعہ چترال نے اپنے پہلے سیشین کیلئے داخلوں کا اعلان کردیاہے۔ شیڈول کے مطابق عمومی فیس کے ساتھ 20مارچ 2018تک داخلے لئے جاسکتے ہیں جبکہ لیٹ فیس کے ساتھ 30مارچ اور دہرے فیس کے ساتھ 20اپریل 2018 تک داخلے لئے جاسکتے ہیں۔ دورِجدید کے تقاضوں کے ساتھ ہم آہنگ نظام کے تحت داخلے آن لائن ہی کئے جاسکتے ہیں۔ جس کیلئے یونیورسٹی کے ویب سائٹ (http://admission.uoch.pk/student/) پر سہولت میسر ہے۔امیدوار اپنا ڈیٹا جب مکمل کرے گا تو خودکار نظام کے تحت فارم سامنے آئیگا۔جسکا پرنٹ نکالنے کے بعدمنظورشدہ بورڈسے انٹرمیڈیٹ پاس یا مساوی تعلیم کے ڈی ایم سی /سرٹیفیکٹ کی مصدقہ نقول، دو عدد مصدقہ تصاویر، قومی شناختی یا ڈومیسائل کی مصدقہ نقول اور اصل بنک رسید کے ساتھ یونیورسٹی کے شعبہٗ امتحانات کو ارسال کرناہوگا۔ فیس خیبر بنک چیوپل برانچ دنین چترال میں مخصوص اکاونٹ نمبر (02252-00-8) پر جمع کئے جاسکتے ہیں ۔(درخواستوں پر کاروائی تب ہوگی جب فارم سخت یعنی کاغذی حالت میں درج بالا دستاویزات کے ساتھ یونیورسٹی کو موصول ہوگی بصورت دیگرآن لائن درخواست پرکاروا ئی روک دی جائے گی)۔ جامعہ چترال کے داخلوں کے حوالے سے دوسری اہم بات یہ ہے کہ چترالی طلبہ و طالبات کی سہولت کی خاطرہائرایجوکیشین کی طرف سے دی گئی چُھوٹ سے استفادہ کرتے ہوئے مذکورہ جامعہ نے مائیگریشن کے سلسلے کو ختم کردیاہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged , ,
5609