یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں5 فروری کو عام تعطیل کا اعلان
اسلام آباد(چترال ٹائمزرپورٹ ) وفاقی حکومت نے یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں 5فروری 2019 کو تمام صوبوں بشمول گلگت بلتستان اور آزاد جموںاینڈ کشمیر سمیت اسلام آباد میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے . اسی دن دس بجے ایک منٹ کیلئے خاموشی اختیارکی جائیگی.جس کیلئے عام پبلک کو بھی اپیل کی گئی ہے.یہ اعلامیہ منسٹری آف انٹئرئیرحکومت پاکستان کی طرف سے جاری ایک پریس ریلیز میں کیا گیاہے.