Chitral Times

Dec 3, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

یوم مزدو کے سلسلے میں چترال میں ریلی ، مزدوروں‌کی اجرت میں اضافے کا مطالبہ

Posted on
شیئر کریں:

چترال(نمائندہ چترال ٹائمز)عالمی یوم مزدور کے موقع پرملک کے دوسرے حصوں‌کی طرح‌چترال میں بھی ریلی نکالی گئی جو چترال پریس کلب پہنچ کرختم ہوگئی . ریلی کی قیادت پاکستان پیپلزپارٹی ضلع چترال لیبرونگ کے صدرانیس الدین،تجاریونین کے صدرشبیراحمد،پی پی پی علماء ونگ کے صدرممتازعالم دین قاری نظام الدین،ڈرائیوریونین کے نائب صدراقبال حیات،صدرلیبریونین سی اینڈ ڈبلیو،پی پی یوتھ ونگ کے صدرسجاداخون کے علاوہ پیپلز لائرفورم اورصدر چترال عالم زیب ایڈوکیٹ و دیگر نے کی .انھوں‌نے خیبرپختونخوا حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ روڈ قلی،روڈگینگ کوبحال کیاجائے غریب مزدورں کے لئے ملازمت کے مواقع مل سکے۔مزدوروں کے بچوں کی تعلیم اور خاندان کے علاج معالجے کی مفت سہولیات فراہم کی جائیں۔ مزدور جو لوگوں کے اعلیٰ شاندار گھر تعمیر کرتے ہیں ان کے لیے بھی نئی لیبر کالونیاں تعمیر کی جائیں۔ جس میں تمام صنعتی کارکنوں کو رہائشی سہولتیں فراہم کی جائیں۔انہوں نے کہاکہ انسانی تاریخ میں محنت و عظمت اور جدوجہد سے بھرپور استعارے کا دن یکم مئی ہے۔
1884ء میں شکاگو میں سرمایہ دار طبقہ کے خلاف اْٹھنے والی آواز، اپنا پسینہ بہانے والی طاقت کو خون میں نہلا دیا گیا، مگر ان جاں نثاروں کی قربانیوں نے محنت کشوں کی توانائیوں کو بھرپور کر دیا۔ مزدوروں کا عالمی دن کارخانوں، کھیتوں کھلیانوں،کانوں اور دیگر کار خانوں میں سرمائے کی بھٹی میں جلنے والے کروڑوں محنت کشوں کا دن ہے اور یہ محنت کش انسانی ترقی اور تمدن کی تاریخی بنیاد ہیں۔ المیہ یہ ہے کہ آج بھی پوری دْنیا میں بالخصوص تیسری دنیا کے ممالک میں محنت کش استحصال کا شکار ہیں۔ پاکستان کی 6 کروڑ سے زائد لیبر فورس میں سے صرف 2.8 فیصد یونین سازی کے حق سے بہرہ مند ہے۔ انھوں‌نے مزدووں نے اجرت میں اضافے اور بنیادی حقوق کی فراہمی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس دن کو منانے کا مقصد شکاگو کے محنت کشوں کی جدوجہد کو سلام پیش کرنا ہے. جنہوں نے آٹھ گھنٹے کے اوقات کار کے لیے نتیجہ خیز جدوجہد کی.
chitral labor day observed2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
21695