Chitral Times

Oct 3, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

یوم شہدائے پولیس ، بونی چوک میں اپر چترال پولیس کی طرف سے شہدا پولیس کیمپ کا انعقاد ، ہمیں اپنے بہادر جوانوں کی جرات،بہادری اور قربانی پر فخر ہے۔ڈی پی او محمد عتیق شاہ  

Posted on
شیئر کریں:

یوم شہدائے پولیس ، بونی چوک میں اپر چترال پولیس کی طرف سے شہدا پولیس کیمپ کا انعقاد ، ہمیں اپنے بہادر جوانوں کی جرات،بہادری اور قربانی پر فخر ہے۔ڈی پی او محمد عتیق شاہ

اپر چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) ہر سال کی طرح اس سال بھی اپر چترال میں یوم شہدا پولیس جوش و جذبے سے منانے کا اہتمام کیا گیا ہے اس سلسلے آج اپر چترال پولیس کی جانب سے بونی چوک میں باقاعدہ کیمپ لگایا گیا اس کیمپ میں زندگی کے مختلف شعبوں سے وابستہ شخصیات نے پولیس اپر کے ساتھ ہمدردی کے طور پر حاضری دی اور ان کےخدمات کو سراہتے ہوئے تعریفی تاثرات قلم بند کیے۔

ڈی پی او اپر چترال محمد عتیق شاہ اور ایس پی انوسٹی گیشن اجمل خان بھی شہدا کیمپ بونی اپر چترال میں جوانوں کے حوصلہ بڑھانے کے لیے موجود رہے۔ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر امیر شاہ، ڈی ایس پی موڑکھؤ تورکھو بہادر خان بھی ڈی پی او کے ساتھ موجود تھے۔ کیمپ میں مسافروں اور راہگیروں کو ٹھنڈی شربت سے تواضع کی گئی اس موقع پر ڈی پی او اپر چترال نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ پولیس کے جوانوں کی تاریخ قربانیوں اور شہادت سے بھری پڑی ہے۔ہمیں اپنے بہادر جوانوں کی جرات،بہادری اور قربانی پر فخر ہے ۔

پولیس کی قربانیوں ہی کی وجہ سےعوام سکون کا سانس لے رہی ہے۔یوم شہدا پولیس منانے کا مقصد امن دشمن قوتوں کو پیغام دینا ہے کہ ہمارے حوصلہ بلند ہیں۔ پولیس فورس مادر وطن کے امن و آمان کے خاطر شب و روز متحرک ہے۔اس لیے کسی بھی قانون شکن اور امن دشمن عناصرکو خوش فہمی میں نہیں رہنا چاہیے کہ وہ اپنے مذموم عزائم میں کامیاب ہونگے ۔

chitraltimes dpo upper chitral police shuhada camp booni 2 chitraltimes dpo upper chitral police shuhada camp booni 1


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
91547